کراچی میں یوم علیؓ کے جلوس پرامن طور پراختتام پذیر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

YOUM-E-ALI (R.A) BEING OBSERVED ACROSS COUNTRY AMID TIGHT SECURITY

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: یوم شہادت حضرت علیؓ کے سلسلے میں شہرقائد میں ہونیوالے جلوس پرامن طور پراختتام پذیر ہوگئے۔

کراچی میں یوم علیؓ کی مرکزی جلوس نشترپار سے برآمد ہواجہاں مجلس کا انعقاد کیا گیا جس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا اور فضائل حضرت علیؓ بیان کیے۔

مجلس کے بعد یوم علیؓ کا مرکزی جلوس نشترپارک سے بوتراب اسکاؤٹس کی قیادت میں برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں، نمائش چورنگی، سی بریز پلازہ، صدر، ریگل چوک، تبت سینٹر، ریڈیو پاکستان سے ہوتا ہواکھارادر میں امام بارگاہ حسنیہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہوا۔

مزید پڑھیں: اسلاموفوبیا کے خاتمے کیلئے اسلامی ممالک کو اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے۔وزیرِ اعظم

مرکزی جلوس کی سیکورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات تھی جبکہ جلوس کے راستوں میں آنے والی گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کیا گیا تھا، جلوس کی گزرگاہ میں آنے والی دکانوں اور مارکیٹوں کو بھی سیل کیا گیا تھا۔

جلوس میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروا یا گیا جلوس کے داخلی راستوں پر سینیٹائزر سے ہاتھ واش کروائے گئےاور جلوس میں زائرین کیلئے ماسک لگانا لازمی قرار دیا گیا تھا۔

Related Posts