آپ نے ظلم کے سوا کچھ نہیں سیکھا۔طارق عزیز کا بے وفا شوہروں کو پیغام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آپ نے ظلم کے سوا کچھ نہیں سیکھا۔طارق عزیزکا بے وفا شوہروں کو پیغام
آپ نے ظلم کے سوا کچھ نہیں سیکھا۔طارق عزیزکا بے وفا شوہروں کو پیغام

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پی ٹی وی کے مشہورومعروف اینکر اور سابق فلم ایکٹر طارق عزیز نے بے وفا شوہروں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے ظلم کے سوا کچھ نہیں سیکھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینئر اینکر طارق عزیز نے کہا کہ میں ایسے شوہروں سے جو بیوی کے ہوتے ہوئے غیر محرم عورتوں سے محبت کرتے ہیں پوچھتا ہوں ناجائز محبت نے آپ کو کیا دیا۔ کیا حضور ﷺ سے محبت سکھائی، دین سکھایا؟ ماں باپ کی تابعداری، اور محبت بڑھائی؟

بے وفا شوہروں سے سوالات جاری رکھتے ہوئے سینئر اینکر طارق عزیز نے سوال کیا کہ کیا ناجائز محبت کرنے سے آپ کی بہن بھائیوں سے محبت بڑھی؟  کیا اس محبت نے آپ کو  رشتہ داروں سے صلہ رحمی سکھائی؟ پیشہ ورانہ ایمانداری بخشی؟

https://twitter.com/TariqAzizPTV/status/1265895666468954113

طارق عزیز نے کہا کہ کیا ناجائز محبت نے آپ میں بیوی بچوں کے حقوق ادا کرنے کا جذبہ پیدا کیا؟ بچوں کے بہتر مستقبل اور تعلیم و تربیت کا شوق پیدا ہوا؟

سوالات کے اختتام پر طارق عزیز نے کہا کہ آپ نے ناجائز محبت سے خود غرضی، ہوس، اور ظلم کے علاوہ کچھ نہیں سیکھا۔ آپ نے بے حیائی کے علاوہ کسی چیز میں ترقی نہیں کی۔

https://twitter.com/TariqAzizPTV/status/1265895672085196800

Related Posts