دنیا بھر میں کورونا کیسز 8 کروڑ 80 لاکھ کے قریب، ہلاکتیں 19 لاکھ تک پہنچ گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 920 نئے کیسز رپورٹ، مزید 46 شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 920 نئے کیسز رپورٹ، مزید 46 شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک :دنیا بھر میں 8 کروڑ 76 لاکھ 36 ہزار 539 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 18 لاکھ 90 ہزار 791 ہوگئی، دنیا بھر میں 6 کروڑ 31 لاکھ 29 ہزار 3 مریض صحت یاب ہوئے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

اس سے قبل برطانیہ میں ایک اور برٹش پاکستانی ڈاکٹر کورونا سے لڑتے ہوئے اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔برطانیہ میں پاکستانی ڈاکٹر عبدالفواد کورونا وائرس سے جنگ لڑتے لڑتے آخر انتقال کرگئے تھے۔

دوسری طرف لندن میں پاکستان ہائی کمیشن اور قونصلیٹ میں شخصی طور پر قونصلر سروسز غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردی ہے۔

پاکستان میں حکومتی اقدامات کے باوجود ملک میں کورونا کی وباء نے مزید 50 لوگوں کی زندگیوں کی ڈور کاٹ کر مزید 2 ہزار 482 لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

مزید پڑھیں:کورونا نے 50 زندگیوں کی ڈور کاٹ دی، مزید 2482 لوگ متاثر

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں 24گھنٹوں میں 40ہزار509 ٹیسٹ کیےگئے،24گھنٹوں میں کوروناکے 2ہزار482نئے کیس سامنےآئے جس کے بعد ملک بھرمیں کورونامریضوں کی تعداد 4لاکھ 95ہزار 75 ہوگئی۔ملک میں کورونا کےفعال مریضوں کی تعداد 34ہزار49 ہے۔

ملک میں 24گھنٹوں میں کوروناسےمزید 50افرادانتقال کرگئےجس کے باعث کوروناسےانتقال کرنےوالوں کی تعداد10 ہزار 511 ہوگئی ہے جبکہ درجنوں افراد وباء کے باعث زندگی اور موت کی جنگ لڑرہے ہیں۔

Related Posts