پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کے دوران موذی مرض کے انسداد اور علاج کے طریقہ کار کے حوالے سے بیداری پیدا کی جائے گی۔

دنیا بھر میں کینسر کے موذی مرض کے باعث ہر سال 96 لاکھ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ بین الاقوامی ادارۂ صحت کے مطابق دنیا میں تیزی سے پھیلنے والے امراض میں کینسر سرِ فہرست ہے۔

ماہرینِ طب کو خدشہ ہے کہ کینسر آج سے 12 سال بعد یعنی 2032ء تک 2 کروڑ 50 لاکھ افراد کو متاثر ہوگا۔ آج کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 40 لاکھ ہے۔

ہر سال دنیا بھر کے 80 لاکھ سے زائد افراد کینسر کی مختلف اقسام کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں جبکہ پاکستان میں تین لاکھ افراد ہر سال کینسر کا شکار ہوجاتے ہیں۔ 

اب تک کینسر کی 30 سے زائد اقسام دریافت ہوچکی ہیں جن میں سے 9 اقسام کو امریکی محققین نے موروثی قرار دیا ہے۔ موروثی امراض سے مراد ایسے امراض ہیں جو والدین سے بچوں کو منتقل ہوتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق کینسر پیدا ہونے کی مختلف وجوہات میں فضائی آلودگی، ماحولیاتی آلودگی، تمباکو نوشی اور زرعی ادویات سے پیدا ہونے والی آلودگی ہے۔

ماہرین کے مطابق خوراک کی غیر صحت مندانہ عادات، تمباکو نوشی اور سست طرزِ زندگی بھی کینسر کی وجوہات میں شامل ہیں۔ صحت مند طرزِ زندگی اور متوازن خوراک کے استعمال سے کینسر سے بچاؤ ممکن ہے۔ 

یاد رہے کہ  کینسر کے مستحق مریضوں کے علاج کیلئے آغا خان یونیورسٹی اسپتال ، پیشنٹس بہبود سوسائٹی(پی بی ایس) برائے اے کے یو ایچ کا لِلّی پاکستان سے اشتراک عمل کا معاہدہ عمل میں آیا۔

22 جنوری کو ہونے والے معاہدے کے تحت اسپتال میں  کینسر میں مبتلا مستحق مریضوں کے لیے للی ادویات کی قیمت کا 60 فیصد للی پاکستان ادا کرے گی۔ 

مزید پڑھیں: مستحق مریضوں کے لیے آغا خان یونیورسٹی اسپتال کا معاہدہ

Related Posts