دبئی،بلند عمارت کی بالکونی سے شرمناک ویڈیو بنانیوالی خواتین کو حراست میں لے لیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دبئی،بلند عمارت کی بالکونی سے شرمناک ویڈیو بنانیوالی خواتین کو حراست میں لے لیا گیا
دبئی،بلند عمارت کی بالکونی سے شرمناک ویڈیو بنانیوالی خواتین کو حراست میں لے لیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دبئی:دبئی کی پولیس نے سوشل میڈیا پر ایک نامناسب ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تین درجن کے قریب خواتین کو گرفتار کرلیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر متحدہ عرب امارات کی سوشل میڈیا پر 3 اپریل کو ایک نامناسب ویڈیو وائرل ہوئی، جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر ایکشن لیا،وائرل ہونے والی ویڈیو سے متعلق واضح طور پر معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ کیوں اور کس مقصد کے لیے بنائی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں تین درجن خواتین کو دبئی کے معروف علاقے مرینا کی ایک بلند و بالا عمارت کی بالکونی میں بے لباس دیکھا جا سکتا ہے اور بظاہر وہ ویڈیو میں کوئی فوٹو شوٹ کرواتی دکھائی دے رہی ہیں۔ مذکورہ ویڈیو میں موجود تمام خواتین سیاہ فام ہیں۔ جن کا تعلق یورپی ملک یوکرین سے بتایا جا رہا ہے۔

جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرفتار کی گئی خواتین میں سے کوئی بھی روسی شہری نہیں تاہم مذکورہ واقعے میں ملوث 40 افراد کے گروہ میں سے کچھ افراد کا تعلق روس سے ہوسکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یو اے ای کی میڈیا میں شائع خبروں کے مطابق ویڈیو میں دکھائی دینے والی بے لباس خواتین کا فوٹو شوٹ ایک پروموشنل ایونٹ تھا تاہم رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ خواتین بے لباس ہوکر کس طرح کا پروموشنل ایونٹ کر رہی تھیں۔

دبئی پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد کے خلاف فوجداری الزامات کے تحت مقدمہ دائر کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔بیان میں واضح کیا گیا کہ گرفتار کیے گئے افراد نے اماراتی قوانین کی خلاف ورزی کی۔

جس وجہ سے انہیں 6 ماہ قید اور 5 ہزار ڈالر تک جرمانہ یا پھر دونوں سزائیں بھی ہوسکتی ہیں۔ پولیس نے دیگر شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مذکورہ ویڈیو یا اس جیسے دیگر موااد کو پھیلانے سے گریز کریں، کیوں کہ اماراتی قوانین کے تحت فحش مواد کا پھیلاؤ جرم ہے اور اس طرح کی چیزوں پر سخت ایکشن لیا جاتا ہے۔

Related Posts