ملک بھر میں بجلی کا بریک ڈاؤن کیوں ہوا؟ ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک بھر میں ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن سے متعلق نیشنل ٹرانمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پاور ڈویژن کو جمع کرادی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فریکونسی کے اتارچڑھاؤ اور500 کے وی کی ٹرانسمشن لائنز ٹرپ ہوئی جبکہ ٹرپنگ کی وجہ سے این ٹی ڈی سی، کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ گیا اور سسٹم بیٹھنے سے 11 ہزار 356 میگاواٹ بجلی سسٹم سے آؤٹ ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بریک ڈاؤن سے پہلے سسٹم کی فریکونسی 50 میگا ہزٹ تھی، جو اچانک بڑھ کر 57 میگاہزٹ تک پہنچ گئی جبکہ فریکونسی اچانک سے بڑھنے سے سسٹم پرلوڈہوا اور وولٹیج غیرمتوازن ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈالر پھر بے قابو، قیمت میں 7 روپے سے زائد کا بڑا ضافہ ہوگیا

مزید بتایا گیا کہ بنیادی فالٹ گدو ٹرانسمیشن لائنزمیں آیا جبکہ ٹرپنگ کے باعث 11 ہزار 356 میگا واٹ بجلی سسٹم سےنکل گئی تھی۔

بجلی بحالی کے عمل کے بارے میں بتایا گیا کہ تربیلا، منگلا اور وارسک سے بحالی کا عمل فوری شروع کیا گیا تاہم تربیلا، منگلا اور وارسک میں متعدد بار ٹرپنگ ہوئی۔

Related Posts