ڈالر پھر بے قابو، قیمت میں 7 روپے سے زائد کا بڑا اضافہ ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: امریکی ڈالر کی اونچی اُڑان کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، جس کے باعث پاکستانی روپیہ تاحال سنبھل نہیں پایا ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی امریکی ڈالرکی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، انٹربینک میں ڈالر 7 روپے 11 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 237 روپے کا ہوگیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 230 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہونے کے بعد 245 روپے کا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا نے پاکستان کو روس سے تیل خریدنے کی اجازت دے دی

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای سی ای پی) کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری 243 روپے میں جاری ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح سےکاروبار کا مثبت رحاجن دیکھنے میں آرہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 469 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 254 پر آگیا ہے۔

Related Posts