عمران خان کا متبادل یا کوئی اور منصوبہ، شاہد آفریدی سیاست میں کیوں آنا چاہتے ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Why does Shahid Afridi want to enter politics?
PHOTO: ONLINE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ہم جیسے لوگ سیاست میں نہیں آئیں گے تو تبدیلی کیسے آئے گی، دل چاہتا ہے کہ سیاست میں آؤں لیکن بڑے مجھے سیاست میں آنے سے منع کرتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ میں سیاست میں آکر ملک کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہوں لیکن میرے بڑے سیاست میں آنے کی اجازت نہیں دیتے لیکن اپنے بڑوں کو کہتا ہوں کہ اگر ہم جیسے لوگ سیاست میں نہیں آئیں گے تو تبدیلی کیسے آئے گی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ’میں نے شاہین کو کپتانی سے ہمیشہ دور رکھنے کی کوشش کی ہے،شاہین آفریدی کو لاہور قلندرز کی کپتانی لینے سے بھی منع کیا تھا، لیکن انہوں نے میری بات نہیں مانی ۔میں چاہتا ہوں کہ شاہین اپنی کرکٹ پر توجہ دیں، میں پچھلے 3، 4 سال سے بول رہا ہوں کہ محمد رضوان کو کپتان بنایا جائے۔

یاد رہے کہ شاہد خان آفریدی سیاست میں دلچسپی رکھنے کے باوجود عملی سیاست سے دور ہیں، گزشتہ دنوں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے بیان کے بعد شاہد آفریدی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Related Posts