شیخ دانش کون ہے اور اُس نے اپنی بیٹی کی سہیلی خدیجہ کو کیوں اغوا کیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیخ دانش کون ہے اور اُس نے اپنی بیٹی کی سہیلی خدیجہ کو کیوں اغوا کیا؟
شیخ دانش کون ہے اور اُس نے اپنی بیٹی کی سہیلی خدیجہ کو کیوں اغوا کیا؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایک بہت ہی مشہور کہاوت ہے کہ ہمیشہ دوستوں کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے لیکن بدقسمتی سے، کچھ لوگ یہ پہچاننے میں ناکام رہتے ہیں کہ ان کا حقیقی دوست کون ہے۔

حال ہی میں فیصل آباد کی خدیجہ نامی لڑکی کے ساتھ بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا، جسے اُس کی دیرینہ دوست کے والد شیخ دانش نے اغوا کرکے نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اُس تمام واقعے کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں، لیکن یہاں پر سوال یہ اُٹھتا ہے کہ ایسا کیوں کیا؟

شیخ دانش اور اُس کی بیٹی

دانش علی، راولپنڈی کی پیراڈائز ویلی کے رہائشی ہیں، وہ ایک تاجر ہیں اور راولپنڈی کی بہترین ایکسپورٹ کمپنی کے مالک ہیں۔ ان کی بیٹی کا نام انا علی ہے۔

ایف آئی آر

خدیجہ نامی لڑکی جو کہ بی ڈی ایس کی طالبہ ہے، اُس نے شیخ دانش اور اُن کی بیٹی کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی۔ اس نے کہا کہ انا علی اسکول کے زمانے سے میری دوست ہے، ہمارا آپس میں بہت گہرا تعلق ہے اور ایک دوسرے گھر بھی آتے جاتے رہتے تھے۔

خدیجہ نے کہا کہ اِس دوران میری دوست انا کے والد شیخ دانش نے مجھ میں دلچسپی لینی شروع کردی اور میرا رشتہ بھی بھیجا لیکن میں نے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ خدیجہ کی شکایت پر خواتین پولیس اسٹیشن میں ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ایف آئی آر میں نامزد تمام ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

اغوا

ایف آئی آر کے مطابق معاملات اس وقت خراب ہوگئے جب خدیجہ نے رشتے سے انکار کیا، جس پر دانش نے اپنی بیٹی انا علی کے ذریعے اُس پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا کہ وہ اپنا ارادہ بدل لے اور اُس کا رشتہ قبول کرلے۔

تاہم، اپنے فیصلے پر قائم رہنے پر 9 اگست کو شیخ دانش علی نے خدیجہ اور اُس کے بھائی حسن غفور علی کو اُن کے گھر سے اغوا کرلیا۔

گھر کا قیمتی سامان

خدیجہ کے اغوا کے دوران انہوں نے اُس کے گھر سے کچھ قیمتی سامان بھی چُرایا، جس میں ایک قیمتی موبائل فون، 500،000 کی نقد رقم اور 450،000 کی مالیت کی سونے کی دو چوڑیاں شامل تھیں۔

تشدد

ملزم شیخ دانش علی، اس کی بیٹی اور فیضان، شعیب اور خان محمد نے خدیجہ اور اس کے بھائی کو بندوق کی نوک پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

اُس کے بعد ملزمان، خدیجہ اور اُس کے بھائی کو اغوا کرکے لے گئے۔ انہوں نے خدیجہ کو اپنے جوتے چاٹنے پر مجبور کیا۔ بعدازاں انا علی نے اپنے باپ کہ کہنے پر خدیجہ کے قینچی سے بال کاٹ دیے اور اُس تمام واقعے کی ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔

جنسی زیادتی

خدیجہ کے مطابق شیخ دانش علی نے اِس سے پہلے بھی کئی بار زیادتی کی۔ اس نے مجھ پر جسمانی، ذہنی اور جنسی طور پر حملہ کیا، اور میرے سر کے بال اور بھنویں کاٹ ڈالیں۔

دانش کا موقف

اس تمام واقعے پر ملزم شیخ دانش کا یہ موقف سامنے آیا ہے کہ وہ خدیجہ کو نہیں جانتا اور اُسے اور اُن کے خاندان کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Related Posts