ساحل عدیم کون ہیں اور اُن پر پابندی کیوں لگائی گئی ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ساحل عدیم کون ہیں اور اُن پر پابندی کیوں لگائی گئی ہے؟
ساحل عدیم کون ہیں اور اُن پر پابندی کیوں لگائی گئی ہے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آج صبح سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ساحل عدیم ٹرینڈ کررہے ہیں جو کہ ایک عوامی مقررہیں اور اسلام کے حوالے سے تقاریر کرتے ہیں۔

حال ہی میں اُن پر سرکاری جامعات میں کسی بھی قسم کی تقریر کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے، جس کے بعد کچھ لوگ اس عمل کی حمایت کررہے ہیں تو کچھ کی جانب سے اِس کی سخت مذمت کی جارہی ہے۔

آیئے دیکھتے ہیں کہ ساحل عدیم پر کیوں پابندی لگائی گئی؟

ساحل عدیم

ساحل عدیم ایک ٹرینر اور عوامی مقرر ہیں، تاہم وہ اپنی تقاریرکے حوالے سے زیادہ مشہور ہیں۔

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز مارچ 2016 میں زیبسٹ سے کیا، وہ تنقیدی سوچ اور دنیا کو اسلام کے حوالے سے مثالیں دینے کے حوالے سے زیادہ مشہور ہیں۔

وہ ایک عوامی مقرر ہونے کے ساتھ ایک تربیتی کمپنی کے بانی بھی ہیں، جس کا نام سورس کوڈ ہے جس کا مقصد نوجوانوں کے وژن کو دوبارہ ترتیب دینا اور انھیں اللہ تعالیٰ کے بیان کردہ زندگی کے اصولوں کے حوالے سے آگاہی دینا ہے۔

سرکاری جامعات میں تقریر کرنے پر پابندی

حال ہی میں حکومت کی جانب سے ساحل عدیم پر سرکاری جامعات میں تقریر کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر مختلف پوسٹس کے مطابق انہیں سرکاری جامعات میں تقریر کرنے سے روک دیا گیا۔

معافی نامہ جمع کرانے سے انکار

ساحل عدیم نے سرکاری جامعات میں دوبارہ تقریر کرنے کے اہل ہونے کیلئے معافی نامہ جمع کرانے سے انکار کردیا۔

ساحل عدیم کا مؤقف

اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ساحل عدیم نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ آپ لوگ مجھے کسی اور عوامی مقررجیسا سمجھ رہے ہیں جسے آپ سننے کے عادی ہونگے اور تقریح کیلئے اپنی محفلوں میں بلاتے ہونگے۔ میں یہ بات فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ میں ایک آزاد انسان ہوں اور میں سوائے اللہ کے کسی اور کے سامنے نہیں جھکتا ہوں۔

سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

Related Posts