ممبئی کے بلڈر پارس پوروال کون تھے اور انہوں نے خودکشی کیوں کی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ممبئی کے بلڈر پارس پوروال کون ہیں اور انہوں نے خودکشی کیوں کی؟
ممبئی کے بلڈر پارس پوروال کون ہیں اور انہوں نے خودکشی کیوں کی؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایک مشہور رئیل اسٹیٹ ڈویلپر پارس پوروال نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

اب اس قسم کے سوالات اُٹھ رہے ہیں کیا انہوں نے واقعی میں خودکشی کی ہے یا پھر انھیں قتل کیا گیا ہے، لیکن اگر انہوں نے خودکشی کی ہے تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا؟

پارس پوروال

راجستھان سے تعلق رکھنے والے، 57 سالہ پارس پوروال ایک مشہور رئیل اسٹیٹ ڈویلپر تھے، جنہوں نے زندگی کے کئی سال ممبئی میں کام کرتے ہوئے گزارے۔

زندگی کے ابتدائی سال پوروال نے ممبئی میں کالاچوکی کے امبی واڑی میں گزارے جس دوران وہ لوکل ٹرینوں میں زیورات فروخت کرتے تھے۔

رئیل اسٹیٹ ڈویلپر کے طور پر کیریئر

پوروال نے اپنے کیریئر کا آغاز تعمیراتی کام سے متعلق معمولی کام سے کیا جیسے دوسرے ڈویلپرز کو ٹائلز فراہم کرنا اور اُن کے کام کا اصل آغاز کالاچوکی میں پارس گنڈیچا سے ہوا۔

اس طرح وہ ایک رئیل اسٹیٹ پراجیکٹ کا حصہ بن گئے، جس نے انھیں رئیل اسٹیٹ کی دنیا میں قدم جمانے میں مدد کی۔

سیاست

پوروال شیو سینا کے لیڈر ڈگڈو سکپال کے بہت زیادہ قریب تھے اور شاید یہی وجہ ہوسکتی ہے کہ انہوں نے سیاست میں قدم رکھا۔

2004 میں پوروال نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ٹکٹ کالا چوکی حلقے سے شیوسینا کے بالاناند گاؤنکر کے خلاف اسمبلی میں الیکشن لڑا، جو بعد میں راج ٹھاکرے کی مہاراشٹر نو نرمان سینا میں شامل ہوگئے اور اس طرح پوروال ہار گئے۔

قابلِ ذکر کام

اُن کے قابلِ ذکر رئیل اسٹیٹ منصوبوں میں شامل ہیں:

بلاواڑی منصوبہ

کچ کھرخانہ منصوبہ

سسمیرا منصوبہ

موت

آج ممبئی میں چنچپوکلی ریلوے اسٹیشن کے قریب شانتی کمل ہاؤسنگ سوسائٹی کی ایک عمارت کی 23 ویں منزل سے صبح 6 بجے قریب چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔

وہاں سے گزرتے ہوئے ایک راہگیر نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی جس پر مقامی تھانے کا اہلکار موقع پر پہنچ گیا۔

خودکشی کی وجہ کیا تھی؟

پارس پوروال کی موت کے بعد اُن کے جم سے ایک نوٹ ملا جس پر لکھا تھا کہ میری موت کا کوئی ذمہ دار نہیں ہے اور اس حوالے سے کسی سے بھی پوچھ گچھ نہیں کی جانی چاہیے۔

Related Posts