کراچی میں 3 ماہ کی بچی کے باپ فضل کو کیوں قتل کیا گیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں تین ماہ کی بچی کے باپ فضل کو کیوں قتل کیا گیا؟
کراچی میں تین ماہ کی بچی کے باپ فضل کو کیوں قتل کیا گیا؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جب بھی ہم اپنے فون پر نظر ڈالتے ہیں یا اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ چیک کرتے ہیں تو ہر بار ہمیں ایک دل کو چھو لینے والی کہانی دیکھنے کو ملتی ہے۔

گزشتہ روز کراچی میں 3 ماہ کی بچی کے باپ فضل کو انتہائی بے رحمی سے قتل کردیا گیا، لیکن یہاں پر سوال یہ پیدا ہوتا ہے اُسے کیوں قتل کیا گیا؟

فضل کون ہے؟

گزشتہ روز کراچی میں قتل ہونے والے فضل کے بھائی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے سے بتایا کہ میرے بھائی کو سڑک پر قتل کردیا گیا ہے جس کی ایک 3 ماہ کی بیٹی ہے۔ سوشل میڈیا پر کی گئی اس پوسٹ پر متعدد لوگوں نے تبصرے کیے جن میں سے بیشتر نے کہا کہ فضل بہت اچھا انسان تھا۔

فضل کو کیوں قتل کیا گیا؟

سوشل میڈیا پر کی گئی متعدد ٹوئٹس کے مطابق فضل کو افغان پناہ گزینوں نے چاقو کے وار کرکے قتل کیا۔

شہر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز

افسوس کے ساتھ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایسے واقعات روز دیکھنے کو ملتے ہیں جب کسی بھی معصوم شہری کو بغیر کسی وجہ کے قتل کردیا جاتا ہے، صرف ستمبر کے مہینے میں ہی کراچی میں تقریباََ 19،000 موبائل فونز چھیننے کی واردات ہوئی ہیں۔

میٹرو پولس سے کم از کم 104 کاریں چھینی گئی ہیں جبکہ 1383 چوری کی گئیں، اس سال اب تک تقریباََ 35 ہزار سے زائد شہریوں کی موٹرسائیکلیں چوری ہوچکی ہیں۔

سوشل میڈیا پر فضل کیلئے انصاف کا مطالبہ

پاکستانی ٹوئٹر صارفین کی جانب سے #JusticeForFazal کا مطالبہ کیا جارہا ہے، آیئے اُن کے تبصروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں:

Related Posts