پاک بھارت ٹیسٹ میچ کا انعقاد کہاں ہونے والا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک بھارت ٹیسٹ میچ کا انعقاد کہاں ہونے والا ہے؟
پاک بھارت ٹیسٹ میچ کا انعقاد کہاں ہونے والا ہے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: میلبرن کرکٹ کلب اور وکٹوریہ گورنمنٹ نے پاک بھارت ٹیسٹ میچ کی میزبانی کیلئے باضابطہ طور پر کرکٹ آسٹریلیا سے رابطہ کیا ہے۔

میلبرن کرکٹ کلب ایم سی جی کے تمام انتظامات سنبھالتی ہے اور ایم سی سی کے چیف ایگزیکٹو اسٹیورٹ فوکس نے یہ انکشاف ریڈیو کمنٹری کے دوران کیا۔

اسٹیورٹ فوکس نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقا ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کمنٹری کے دوران کرکٹ آسٹریلیا سے رابطوں کا بتایا۔

ایم سی سی اور وکٹوریہ گورنمنٹ نے اکتوبر میں پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ کے کامیاب انعقاد کے بعد کرکٹ آسٹریلیا سے رابطہ کیا۔ جس میں اسٹیورٹ فوکس کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان اور بھارت کے میچ کی میزبانی کرکے اچھا لگے گا۔

اسٹیورٹ فوکس نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ ایم سی جی میں ورلڈ کپ میں 90293 تماشائیوں نے دیکھا ، لگاتار تین ٹیسٹ میچ ایم سی جی میں شاندار ہوں گے۔ روزانہ اسٹیڈیم تماشائیوں سے بھرا ہو گا، ہم نے اس حوالے سے پوچھا ہے، یہ معاملہ بہت پیچیدہ ہے لیکن ہم نے اور وکٹوریہ حکومت نے کرکٹ آسٹریلیا سے بات کی ہے، مصروف ترین شیڈول سب سے بڑا چیلنج ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:

سسر جی کو آؤٹ کرکے خوشی ہوتی ہے، شاہین شاہ آفریدی

انہوں نے امید ظاہر کی کہ کرکٹ آسٹریلیا اس حوالے سے آئی سی سی سے بات کرے گا اور کوششیں جاری رکھے گا۔اُن کا کہناتھاکہ میں سمجھتا ہوں کہ ہاؤس فل میں کھیل کے جشن کے لیے شاندار ماحول ہوگا، نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز یا ٹیسٹ کھیلنا پاکستان اور بھارت کے بورڈز کے ہاتھ میں ہے۔

ترجمان کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ اگر دونوں بورڈز کے درمیان کوئی معاہدہ ہوتا ہے تو کرکٹ آسٹریلیا کودونوں ملکوں کے درمیان ٹیسٹ میچ کی میزبانی میں دلچسپی ہو گی۔ترجمان کے مطابق رضامندی دونوں بورڈز نے ظاہرکرنا ہے دونوں ٹیموں کے اسپورٹرز کی ایک بڑی تعداد آسٹریلیا میں موجود ہے۔

آئندہ برس ایم سی جی میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا، آئندہ برس پاکستان کا دورہ آسٹریلیا فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے۔اسٹیورٹ فوکس نے کہا کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی کمیونٹی سے رابطہ کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ 2007 میں ہوا تھا، پاکستان اور بھارت نے 2013 کے بعد باہمی سیریز نہیں کھیلی۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ کپ اور ایشیا کپ میں مد مقابل آتی ہیں۔

Related Posts