سندھ میں گندم کا بحران، فلور ملز کوفراہمی معطل، آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا
20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : سندھ حکومت کی غفلت سے صوبے میں ایک بار پھر گندم کی قلت پیدا ہوگئی، فلور ملز کو گندم کی فراہمی معطل ہونے کے باعث شہر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

اندرون سندھ سے گندم کی ترسیل میں تعطل کی وجہ سے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے اپنے ممبران کو آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سےپیغام جاری کردیا ہے۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کو 50 کلو آٹا 2700، دس کلو 545روپے،میدہ 50کلو2825جبکہ فائن آٹا بھی 2825روپے میں 50کلو فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدراورمشیر ساحلی امور محمود مولوی نے چند روز قبل ہی گندم کی 10 لاکھ ٹن کی کمی کی وجہ سے بحران کے حوالے سے حکومت کو متنبہ کیا تھا۔

محمود مولوی کا کہنا تھا کہ ملک کو گندم کی 10 لاکھ ٹن کی کمی کا سامنا ہے اورحکومت نجی شعبے سے گندم درآمد کرنے کی امید لگائے بیٹھی ہے جبکہ نجی شعبہ صرف ایک سے ڈیڑھ لاکھ ٹن گندم درآمد کرسکتا ہے، حکومت کو بحران سے بچنے کیلئے خود گندم درآمد کرنا ہوگی۔

مزید پڑھیں:ملک میں گندم کا بڑا بحران آنیوالا ہے،حکومت فوری اقدامات اٹھائے، محمود مولوی

مشیر ساحلی امور نے حکومت سے گندم کی قلت کے معاملے کا نوٹس لینے کی درخواست کرتے ہوئے فوری گندم درآمد کرنے کی تجویز دی تھی تاہم حکومت کی جانب سے عدم توجہی کی وجہ سے سندھ میں  گندم کے بحران نے دوبارہ سر اٹھالیا ہے اور آئندہ چند روز میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

Related Posts