واٹس ایپ نے 50 کروڑ صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کی تردید کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واٹس ایپ نے 50 کروڑ صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کی تردید کردی
واٹس ایپ نے 50 کروڑ صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کی تردید کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دنیا بھر میں پیغام رسانی کیلئے سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے 50 کروڑ صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔

قبل ازیں اس قسم کی خبریں سامنے آئی تھیں کہ واٹس ایپ پر موجود 50 کروڑ صارفین کا ڈیٹا لیک ہوگیا ہے جسے ایک ہیکنگ فورم پر فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے، آن لائن تحقیقی جریدے سائبر نیوز کی رپورٹ کے مطابق فروخت کے لیے پیش کردہ ڈیٹا 84 ممالک میں موجود واٹس ایپ صارفین کا ہے جس میں ان کی ذاتی معلومات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کورونا لاک ڈاؤن نے بچوں سے دوست بنانے کی صلاحیت چھین لی۔سائنسی تحقیق

تاہم، واٹس ایپ ترجمان نے ان دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سائبر نیوز نے غیر تصدیق شدہ اسکرین شاٹس سے یہ اخذ کیا کہ ڈیٹا لیک ہوگیا لیکن اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ مطلوبہ فہرست فون نمبرز پر مشتمل ہے نہ کہ واٹس ایپ صارف کی معلومات پر۔

دوسری جانب سائبرنیوز نے بھی وضاحت جاری کی ہے کہ واٹس ایپ میں ڈیٹا ہیک یا لیک ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

یعنی یہ ڈیٹا براہ راست واٹس ایپ سے لیک نہیں ہوا بلکہ ہیکرز نے ویب پیجز سے لگ بھگ 50 کروڑ فون نمبروں کو اکٹھا کرکے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ واٹس ایپ پر استعمال ہورہے ہیں اور پھر ڈیٹابیس کو فروخت کے لیے پیش کردیا۔

پبلیکیشن کی چیف ایڈیٹر نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ واٹس ایپ کو ہیک کیا گیا ہے۔

Related Posts