پنک مون کیا ہے؟ آج پاکستان سمیت کہاں کہاں دیکھا گیا؟ مزید حقائق جانیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنک مون
(فوٹو: نیو یارک پوسٹ)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

رواں برس کا مکمل پنک مون 23 اور 24 اپریل کی درمیانی شب پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں دیکھا گیا جس سے   دلچسپ حقائق وابستہ ہیں۔

گزشتہ روز سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق پنک مون کو دنیا کے مختلف حصوں میں دیکھا گیا جو پاکستانی وقت کے مطابق بدھ کی صبح 4 بج کر 49 منٹ پر رونما ہوا اور اس دوران زمین کا قریب ترین سیارہ مریخ اور زحل بھی آسمان پر نظر آنے لگے۔

سائنسدانوں کے مطابق پنک مون کے وقت چاند زمین سے انتہائی قریب آجاتا ہے جبکہ آج صبح دیکھا گیا پنک مون پاکستان کے علاوہ مشرقی یورپ، برطانیہ، ایشیاء، افریقہ اور آسٹریلیا میں بھی دیکھا گیا۔ جبکہ ماہرین نے چاند کے مختلف نظاروں کو مختلف نام بھی دئیے ہیں۔

معروف ویب سائٹ آسٹرونومی ڈاٹ کام نے چاند کی مختلف منازل کے اعتبار سے الگ الگ ناموں پر مشتمل فہرست شائع کی ہے جو رواں برس کے دوران اپریل میں، اس سے قبل اور بعد میں نظر آئیں گے۔ اس طرح جنوری سے لے کر دسمبر تک کی فہرست شائع کردی گئی:

  • Jan. 25 — 12:54 p.m. — Wolf Moon
  • Feb. 24 —7:30 a.m. — Snow Moon
  • March 25 — 3 a.m. — Worm Moon
  • April 23 — 7:49 p.m. — Pink Moon
  • May 23 — 9:53 a.m. — Flower Moon
  • June 21 — 9:08 p.m. — Strawberry Moon
  • July 21 — 6:17 a.m. — Buck Moon
  • Aug. 19 — 2:26 p.m. — Sturgeon Moon
  • Sept. 17 — 10:34 p.m. — Corn Moon
  • Oct. 17 — 7:26 a.m. — Hunter’s Moon
  • Nov. 15 — 4:28 p.m. — Beaver Moon
  • Dec. 15 — 4:02 a.m. — Cold Moon

اسپیس ڈاٹ کام کا کہنا ہے کہ اپریل 2024 کا مکمل اور گلابی چاند بدھ اور جمعرات کی صبح دنیا بھر میں، بالخصوص مغربی ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔ پنک مون کے وقت جب چاند اور زمین کا فاصلہ انتہائی کم ہوجائے تو چاند سفید بلب کی طرح روشن ہوجاتا ہے۔

Related Posts