ورن دھون کی 37ویں سالگرہ، آنے والی فلمیں کون کون سی ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورن دھون

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بھارتی اداکار ورن دھون اپنی 37ویں سالگرہ آج منائیں گے، اسٹوڈنٹ آف دی ائیر سے 2012ء میں بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم جمانے والے فنکار کو اداکار بنے 12 سال ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ورن دھون نے اسٹوڈنٹ آف دی ائیر سے اپنے کیرئیر کا آغاز ساتھی فنکار سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ کے ہمراہ ایک چاکلیٹی ہیرو کے طور پر کیا جس میں ان کے والد ڈیوڈ دھون کا اہم کردار سمجھا جاتا ہے۔دلچسپ طور پر اسٹوڈنٹ آف دی ائیر سدھارتھ اور عالیہ کی بھی پہلی فلم تھی۔

وقت نے ثابت کیا کہ فلمساز کرن جوہر کا ورن دھون، سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ کو مرکزی کردار دینے کافیصلہ درست تھا کیونکہ ان تینوں فنکاروں نے آگے چل کر بالی ووڈ فلم انڈسٹری کو ایک سے ایک ہٹ فلمیں دیں۔ ورن دھون نے مزاحیہ کردار نبھائے جبکہ سدھارتھ ملہوترا زیادہ تر ایکشن فلموں میں نظر آنے لگے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکار ورن دھون نے کہا کہ میں اپنے تمام مداحوں کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے سالگرہ کے موقعے پر مبارکباد دی ، نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اپنی محبت سے نوازا۔ میں آگے بڑھ رہا ہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ اپنے آپ کو اسی طرح رکھوں جیسا کہ میں تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by VarunDhawan (@varundvn)

انسٹاگرام پیغام میں اداکار ورن دھون نے کہا کہ مجھے اپنی سالگرہ کی بہت خوشی ہے لیکن ایک نئی فلم جو میں جلد شروع کرنے والا ہوں، اس کی وجہ سے سالگرہ کے کیک کا کم ہی حصہ کھا سکا ہوں، پھر بھی میں اپنی سالگرہ منانے والے مداحوں کا شکرگزار اور سالگرہ کے متعلق خوش ہوں۔

آنے والی فلمیں؟

ماضی میں بدلہ پور، کلنک اور اکتوبر جیسی فلموں سے شہرت حاصل کرنے والے ورن دھون کی اداکاری کو نہ صرف مزاحیہ کرداروں میں بلکہ ایکشن اور سنجیدہ اداکاری کی وجہ سے بھی پسند کیا گیا۔ ورن دھون کی رقص میں مہارت بھی اس کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی ہے۔

اپنی ایک میڈیا رپورٹ میں سی این بی سی 18 کا کہنا ہے کہ ورن دھون کی آنے والی فلموں میں تجسس اور سسپنس سے بھرپور تھرلرز کے علاوہ رومانوی کامیڈی بھی شامل ہے۔ جن فلموں میں ورن دھون اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے ان میں کلیس کی ہدایتکاری میں بننے والی وی ڈی 18 بھی شامل ہے۔

وی ڈی 18 آئندہ ماہ 31 مئی کے روز ریلیز کی جائے گی۔ دلہنیا تھری کی عکس بندی رواں برس کے آخر میں شروع ہوگی۔ ورن دھون ستری 2 میں بھی نظر آئیں گے جو 30 اگست کو ریلیز ہوگی اور انہیں ایٹلی کی بے بی جان میں ساؤتھ انڈین اداکارہ کیرتھی سریش کے ہمراہ بھی اداکاری کرتے دیکھا جاسکے گا۔

بے بی جان میں ثانیہ ملہوترا اور وامقہ گبی بھی اداکاری کریں گے جبکہ یہ فلم 31 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔ ورن دھون ہالی ووڈ سیریز سائٹاڈل میں بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے جو ایمازون پرائم ویڈیو پر ریلیز کی جائے گی۔تمام ہی پراجیکٹس میں ورن دھون مرکزی کردار میں نظر آنے والے ہیں۔

Related Posts