مسجد نبوی میں معذوروں اور بوڑھوں کیلئے کیا انتظامات ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فائل فوٹو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مسجد نبویﷺ میں ماہ صیام کے دوران آنے والے معمر اور معذور افراد کی خصوصی طور پر دیکھ بھال کی جاتی ہے۔

متعلقہ حکام اور رضاکار ٹیمیں ہمہ وقت نمازیوں کی دیکھ بھال میں مصروف رہتی ہیں۔ ان کے لیے ہر طرح کی سہولتیں اور مدد فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ پرسکون طور پر عبادات اور مناسک انجام دے سکیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق معذور افراد، بہروں اور خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کو دی جانے والی خدمات مسجد نبویﷺ کے امور کی دیکھ بھال کے لیے جنرل اتھارٹی کے آپریشنل پلان کا حصہ ہیں۔

معمر اور معذور افراد کی مسجد نبویﷺ کے حصوں اور روضہ رسول ﷺ تک رسائی کو آسان بناتے کیلئے کرسیاں اور گاڑیاں مہیا کی جاتی ہیں اور انہیں مطلوبہ معلومات کی فراہمی کے ساتھ انہیں روضہ شریف تک پہنچانے میں مدد دی جاتی ہے۔

رضاکار ٹیمیں معذور افراد کو مسجد نبویﷺ کے صحنوں میں وصول کرتی ہیں اور مسجد کے داخلی دروازوں پر ان کا استقبال کیا جاتا ہے۔

Related Posts