کراچی میں موسم گرم اور مرطوب، دیگر شہروں میں بارش کا امکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، بلوچستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ منگل کی رات کو کے پی کے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم از کم درجۂ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 سے 36 ڈگری تک ہوسکتا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے۔

ماہرینِ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت مغرب کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ شہرِ قائد میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں۔ منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

منگل کی رات کو خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر کو کراچی کے علاوہ اسلام آباد اور گردونواح میں بھی موسم خشک رہے گا۔

اگلے روز منگل کو اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج (پیر کے روز) پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

Related Posts