تربوز کھانے کے کیا فوائد ہیں؟ ماہرین کے اہم انکشافات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تربوز
(فوٹو: پکسا بے)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 ماہرین کا کہنا ہے کہ تربوز کھانے کے بے شمار فوائد ہیں جن میں ہاضمے کو بہتر بنانا اور انسانی جسم میں نمکیات کی مقدار متوازن کرنے میں اہم کردار ادا کرنا شامل ہے۔

گرمیوں کی آمد آمد ہے۔ اپریل کے آغاز سے ہی کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تربوز کی فروخت میں تیزی آئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تربوز ہی نہیں بلکہ اس کے بیج بھی وٹامن کا خزانہ ہیں جبکہ تربوز حاملہ خواتین کیلئے بھی یکساں طور پر مفید ہے۔

تربوز کھانے سے انسانی جسم میں خون کی وافر مقدار پیدا ہوتی ہے۔ مرد حضرات جنسی طاقت اور اپنے جسم میں پیدا ہونے والی فاضل چربی سے نجات حاصل کرنے کیلئے بھی تربوز کا استعمال کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تربوز پیٹ کی چربی ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

دمے کی علامات کم کرنے کیلئے بھی تربوز کا استعمال مفید ہے۔ بہت سے ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ تربوز کے استعمال سے انسانی جسم میں نہ صرف پٹھے بلکہ ہڈیاں بھی مضبوط ہوتی ہیں جبکہ تربوز کا استعمال جسم میں پانی کی مقدار میں بھی اضافہ کرتا ہے جو ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کا باعث ہے۔

خاص طور پر بینائی کیلئے بھی تربوز کا استعمال مفید ثابت ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمیوں کے دوران عوام کو تربوز جیسے مفید اور طاقت بخش پھل کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہئے تاکہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ گرتی ہوئی صحت کے معیار کو بحال کرنے میں مدد حاصل ہوسکے۔

Related Posts