یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن ٹوٹ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن ٹوٹ گئی
یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن ٹوٹ گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن ٹوٹ گئی،واٹر کارپوریشن نے لائن توٹنے کو شرپسندوں کا حملہ قرار دے دیا ۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق شرپسند عناصروں نے یونیورسٹی روڈ گلشن اقبال بلاک 6 ٹیکنیکل بورڈ آفس کے سامنے ڈبلیو ٹی ایم 48 انچ ڈایا پانی کی لائن کو پتھر مار کر توڑ ڈالا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ واٹر کارپوریشن کی لائن کو بڑے پتھر مار کر جان بوجھ کر توڑا گیا۔ شرپسند عناصر ایسی حرکتوں سے باز آئیں اور قانون کی خلا ورزی نہ کریں۔

شرپسند ایسی حرکتوں سے اپنے مقاصد حاصلِ کرنا چاہتے ہیں جن میں وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے۔توڑی گئی لائن کا مرمتی کام اگلے 6 سے گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔

آئندہ ایسی حرکت کی گئی اور اس میں ملوث عناصر کو پکڑا گیا تو اس کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرائی جائے گی۔

Related Posts