وقار ذکاء کے دعوے، کیا پاکستان میں کرپٹو کرنسی پر پابندی عائد ہوگی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وقار ذکاء کے دعوے، کیا پاکستان میں کرپٹو کرنسی پر پابندی عائد ہوگی؟
وقار ذکاء کے دعوے، کیا پاکستان میں کرپٹو کرنسی پر پابندی عائد ہوگی؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی ٹی وی میزبان وقار ذکاء کا دعویٰ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان میں کرپٹو کرنسی میں لین دین اور مائننگ پر پابندی عائد کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا صارفین پر زور دیا کہ اس کے خلاف احتجاجی مہم چلائیں۔

سوال یہ ہے کہ ٹی وی میزبان وقار ذکا ایسا کیوں سوچتے ہیں؟ وزیر اعظم ڈیجیٹل کرنسی پر پابندی لگائیں گے تو اس کی کیا وجہ ہوگی؟اور اگر پابندی لگائی جائے گی تو اس کے کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، آئیے ان تمام نکات پر غور کرتے ہیں۔ 

کرپٹو کرنسی کیا ہے؟

ڈیجیٹل کرنسی کی شکل کرپٹو کرنسی کو کرپٹو گرافی کے ذریعے محفوظ کیا جاتا ہے جس کا مقصد آن لائن محفوظ طریقہ کار کے ذریعے لوگوں کو ادائیگیوں اور لین دین کے معاملات طے کرنے کی اجازت دینا ہے۔ لوگ ورچؤل ٹوکن کے ذریعے بلاک چین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں اور کرپٹو کرنسی سے لین دین ہوتی ہے۔

قصہ مختصر یہ ہے کہ کرپٹو کرنسی کسی مرکزی بینک یا سرکاری اتھارٹی کے زیر اثر نہیں ہے جس کا مقصد اسے حکومت کی مداخلت سے محفوظ کرنا ہے، تاہم اس سے عوام کے کرپٹو کرنسی پر اعتماد کو بعض اوقات ٹھیس بھی پہنچتی ہے۔

وقار ذکاء کا دعویٰ

معروف ٹی وی میزبان وقار ذکاء کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کرپٹو کرنسی کی لین دین اور مائننگ پر پابندی عائد کرنے کے خواہاں ہیں۔ وقار ذکاء نے کہا کہ وزیر اعظم چاہے پابندی لگانا ہی کیوں نہ چاہیں، قوم کرپٹو کرنسی کے حق میں احتجاج کرے۔

ٹی وی میزبان وقار ذکاء نے اپیل کی کہ اگر لاہور کی عدالت کرپٹو کے لین دین کے خلاف فیصلہ دے یا اگر وزیر اعظم پابندی لگانا چاہیں تو ہم یہ پابند لگنے نہیں دیں گے۔ پاکستانی کرپٹو کمیونٹی پابندی لگانے کی کوشش پر بڑے پیمانے پر احتجاج کرے گی۔

سوشل میڈیا صارفین کی حمایت

بڑی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین وقار ذکاء کی حمایت میں کھڑے ہو گئے۔ دھرنا ودھ وقار ذکاء ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس کے تحت متعدد افراد نے وقار ذکاء کے حق میں مختلف بیانات جاری کیے۔ 

ڈیجیٹل کرنسی کی شکل کرپٹو اور وقار ذکاء

رواں برس وقار ذکاء نے خیبر پختونخوا حکومت کو قائل کیا کہ انہیں کرپٹو مائننگ فارم کی اجازت دیں اور تازہ ترین صورتحال کے مطابق کے پی کے ریجن میں ہائیڈروپاور پر مائننگ مشینز انسٹال کر لی گئی ہیں۔

پاکستان میں کرپٹو کرنسی

قبل ازیں 2018 میں اسٹیٹ بینک نے مختصر مدت کیلئے پاکستان بھر میں کرپٹو کرنسی کی لین دین پر پابندی عائد کردی تھی۔ تاہم بہت سے لوگوں نے کیش بٹ کوائن میں ٹریڈنگ شروع کردی۔ اردو بٹ کے ذریعے بھی بٹ کوائن ٹریڈنگ ہوتی تھی جو آج کل پاکستان میں نہیں ہوتی۔

اردو بٹ پاکستان کا پہلا بٹ کوائن ٹریڈنگ پلیٹ فارم تھا۔ اس کا دوسرا طریقہ روبرو خریدوفروخت کا ہے۔ ہم کسی شخص سے فیس ٹو فیس ڈیلنگ کرتے ہین، اسے مقامی کرنسی میں پیسے دیتے ہیں اور بٹ کوائن خرید لیتے ہیں۔

کیا پاکستان میں کرپٹو کرنسی پر پابندی ہوگی؟

امریکا میں کرپٹو کرنسی کو قانونی تحفظ حاصل ہے لیکن سعودی عرب اور دیگر کچھ ممالک نے ڈیجیٹل کرنسی پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اس لیے ہر شخص کے ملک کے اعتبار سے کرپٹو کرنسی پر اعتماد کی شرح مختلف ہے۔

ایک طرف کرپٹو کرنسی کو فروغ دینے سے پاکستان کو بے شمار فوائد حاصل ہوسکتے ہیں تو دوسری جانب مختلف ممالک میں پابندیوں کے باعث ڈیجیٹل کرنسی کا مستقبل مخدوش نظر آتا ہے۔ وفاقی حکومت کو کرپٹو کرنسی پر واضح لائحہ عمل تشکیل دینا ہوگا۔ 

Related Posts