ناسا نے مریخ پر ہیلی کاپٹر کی دوسری کامیاب پرواز کی ویڈیو جاری کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ناسا نے مریخ پر ہیلی کاپٹر کی دوسری کامیاب پرواز کی ویڈیو جاری کردی
ناسا نے مریخ پر ہیلی کاپٹر کی دوسری کامیاب پرواز کی ویڈیو جاری کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے نظامِ شمسی کے سرخ سیارے مریخ پر اپنے ہیلی کاپٹر کی دوسری کامیاب پرواز کی ویڈیو جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریخ پر تازہ ترین مشن کے ہمراہ انجینوئٹی نامی ہیلی کاپٹر کی دوسری آزمائشی پرواز مکمل ہونے کے بعد 22 اپریل کے روز ناسا نے اس کی ویڈیو جاری کی۔

قبل ازیں 19 اپریل کے روز اسی ہیلی کاپٹر کی پہلی تجرباتی پرواز نسبتاً کم دورانیے کی حامل رہی۔ موجودہ پرواز نہ صرف زیادہ وقت تک جاری رہی بلکہ چھوٹا ہیلی کاپٹر مقابلتاً زیادہ اونچائی حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہا۔

ناسا کے ہیلی کاپٹر نے فضا میں دھیرے سے جھکتے ہوئے دونوں اطراف میں حرکت کرکے اپنی کامیابی ثابت کی۔ ناسا کا کہنا ہے کہ مریخی وقت کے حساب سے یہ پرواز مشن کے 18ویں روز کی گئی۔

زمینی وقت کے حساب سے یہ پرواز 22 اپریل کے روز مکمل ہوئی جو تقریباً 52 سیکنڈ تک جاری رہی۔ ہیلی کاپٹر نے خود کو 5 ڈگری کے زاویے پر جھکایا، دائیں بائیں معمولی حرکت کے بعد ہیلی کاپٹر مریخ پر دوبارہ اتر گیا۔

مریخ پر دوسری کامیاب پرواز کے دوران ننھے ہیلی کاپٹر نے 16 فٹ کی بلندی حاصل کی اور ایک طرف 7 فٹ تک ہٹنے میں کامیاب رہا۔ پرواز مکمل ہونے کے بعد ہیلی کاپٹر پرواز کے آغاز کے مقام پر اتر گیا۔ ناسا کے خلا باز مشن کی کامیابی کیلئے پر امید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں زمین کا 51 واں عالمی دن، گوگل کا ڈوڈل تبدیل

Related Posts