مریم نواز پولیس کی وردی پہن کر مشکل میں پھنس گئیں، پولیس حکام کیلئے بھی نیا درد سر شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ONLINE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور کی سیشن عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خلاف صوبائی دارالحکومت میں پاسنگ آؤٹ تقریب میں پولیس کی وردی پہننے پر ایف آئی آر درج نہ کرنے کی  شکایت پر پولیس ٰ حکام سے جواب طلب کرلیا۔

ایڈیشنل سیشن جج مظفر نواز ملک نے درخواست کی سماعت کی۔

آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق کسی فرد کو ریاستی اداروں کی وردی پہننے کی اجازت نہیں ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب پولیس کی جانب سے مریم نواز کے خلاف وردی پہننے پر کارروائی کی درخواست کے باوجود کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ مریم نواز کے خلاف پولیس کی وردی پہننے پر مقدمہ شروع کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

عدالت نے درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے 29 اپریل تک پولیس حکام سے جواب طلب کرلیا ہے۔

Related Posts