ماحولیاتی مسائل پر شعور اجاگر کرنے کیلئے زمین کا 51 واں عالمی دن، گوگل کا ڈوڈل تبدیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سمیت دُنیا بھر میں ماحولیاتی تحفظ کا شعور اجاگر کرنے کے لیے زمین کا 51 واں عالمی دن آج منایا جارہا ہے، گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کرکے عوام کو درخت لگانے کی ترغیب دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سب سے پہلا عالمی یومِ ارض 1970ء میں منایا گیا۔ہر سال 22 اپریل کے روز عالمی یومِ ارض کے موقعے پر عوام میں ماحولیاتی تحفظ کا شعور اجاگر کرنے کیلئے مختلف تقاریب اور سیمینارز منعقد کیے جاتے ہیں۔

ارتھ ڈے نیٹ ورک کے تحت پاکستان کے علاوہ دنیا کے 192 سے زائد ممالک زمین کا عالمی دن ہر سال مناتے ہیں۔ عالمی دن منانے کیلئے سب سے پہلے جان مک کونل نے 1969ء میں تجویز پیش کی۔

سان فرانسسکو میں 1969ء میں یونیسکو کانفرنس کے دوران عالمی یومِ ارض منانے کا تصور پہلی بار پیش کیا گیا۔ 21 مارچ 1970ء کو جان مک کونل نے زمین کے عالمی دن کیلئے تاریخ بھی تجویز کی۔

آگے چل کر ارتھ ڈے نیٹ ورک کا قیام عمل میں لایا گیا۔ عالمی یومِ ارض پہلے دنیا کے چند ایک ممالک میں منایا جاتا تھا تاہم ارتھ ڈے نیٹ ورک کے قیام کے بعد دنیا کے متعدد ممالک ہر سال یہ دن منانے لگے۔ 1990ء تک 141 ممالک ارتھ ڈے منارہے تھے۔

یومِ ارض کو عالمی سطح پر منانے کا مقصد دنیا بھر میں ماحولیاتی تحفظ، گرین ہاؤس افیکٹ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر زمین کی فضا کو خوبصورت بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک پر لاکھوں بچوں کا مقدمہ، ہر بچے کو ہزاروں پاؤنڈز ملنے کی امید