کیا سیما حیدر پر بھارتی شوہر کے تشدد کی ویڈیو جعلی تھی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیما حیدر
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اپنے آشنا سے شادی کیلئے سرحد عبور کرنے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر پر بھارتی شوہر کے تشدد کی ویڈیو جعلی نکلی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں سیما حیدر کے چہرے پر زخموں کے نشانات دکھائے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں سیما حیدر پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل کی گئی ویڈیو نے تیزی سے عوام کی توجہ حاصل کر لی جس سے سیما حیدر کی خیریت کے متعلق خدشات نے جنم لیا۔

بعد ازاں سیما حیدر کے وکیل اے پی سنگھ نے ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے اپنے آفیشل بیان میں کہا کہ سیما حیدر کی فوٹیج مصنوعی طور پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے بنائی گئی اور پاکستانی یوٹیوبرز نے اسے سوشل میڈیا پر پھیلایا۔ ویڈیو کے مطابق بھارت میں سیما حیدر پر تشدد ہوا تھا۔

ویڈیو کی اصلیت کے متعلق تحقیقات کے بعد بھارتی پولیس نے تصدیق کی کہ وائرل کی گئی ویڈیو ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے بنائی گئی ہے جس میں سیما حیدر پر جسمانی تشدد کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ جواباً سیما حیدر کی جانب سے جاری بیان میں بھی سیما حیدر نے تشدد کے دعوے مسترد کردئیے۔

Related Posts