بھارتی شوہر کا سیما حیدر پر تشدد، چہرے پر نشان، حقیقت کیا نکلی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Screengrab

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی نوجوان سچن کی محبت میں پاکستان چھوڑ کر نیپال کے راستے بھارت جانے والی سیما حیدر پر تشدد کی ویڈیو ڈیپ فیک نکلی۔

اترپردیش کے علاقے نوئیڈا کے سچن مینا کی محبت میں پاکستان سے بھارت جانے والی سیما حیدر ایک بار پھر خبروں میں آگئی ہیں۔

 ایک وائرل ویڈیو میں سیما کے چہرے پر زخموں کے نشانات دکھائے گئے ہیں، سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ شائد سیما کو اس کے شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے تیزی سے صارفین کی توجہ حاصل کی، جس سے سیما حیدر کی خیریت کے بارے میں خدشات پیدا ہوئے تاہم سیما حیدر کے وکیل اے پی سنگھ نے ویڈیو کو “جعلی” قرار دیتے ہوئے الزامات کو مسترد کر دیا۔

ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہندوستان میں مقیم پاکستانی خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ویڈیو کی اصلیت کے بارے میں تحقیقات کے بعد نوئیڈا پولیس نے تصدیق کی کہ وائرل کلپ جعلی تھا۔ پولیس نے سیما حیدر کے ساتھ جسمانی طور پر حملہ کیے جانے کے دعووں کی تردید کی۔

ویڈیو کے حوالے سے سیما حیدر نے خود ایک بیان جاری کیا جس شوہر کے ساتھ کسی بھی قسم کے مسائل سے انکار کیا۔

Related Posts