سیلاب سے تباہی، انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے۔قادر پٹیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیلاب سے تباہی، انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے۔قادر پٹیل
سیلاب سے تباہی، انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے۔قادر پٹیل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

برلن: وفاقی وزیرِ قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ حکومت حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کے تناظر میں انفرا سٹرکچر کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ قومی صحت نے برلن میں اقتصادی امور پر تعاون کیلئے جرمن پارلیمانی اسٹیٹ سیکریٹری باربل کوفلر سے ملاقات کی۔ اس دوران گفتگو کرتے ہوئے قادر پٹیل نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان میں انفراسٹرکچر کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملتان میں بڑا اپ سیٹ، پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کو شکست دیدی

گفتگو کے دوران وزیرِ قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ حکومت سیلاب کے نتیجے میں تباہ حال صحت کی دیکھ بھال سے متعلق بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر) کی بحالی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں قدرتی آفت کے باعث بڑی تباہی ہوئی۔

وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ سیلاب کے باعث بلوچستان اور سندھ میں بنیادی صحت کے یونٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ پاکستان کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صحت کا نظام بحال کرنے کیلئے عالمی برادری کی فوری امداد کی ضرورت ہے۔

وزیرِ قومی صحت سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن پارلیمانی اسٹیٹ سیکریٹری باربل کوفلر نے یقین دہانی کرائی کہ جرمنی پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے بھرپور امداد کا سلسلہ جاری رکھے گا۔عبدالقادر پٹیل نے سیلاب زدگان کی امداد پر جرمن حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ 

Related Posts