کوروناوائرس کی عالمی سطح پرپائیدار اورشفاف تحقیقات چاہتے ہیں،امریکا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

jen psaki

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکا میں نئی حکومت نے بھی کوروناوائرس کے پھیلاؤ سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے چین سے شروع ہونیوالے وائرس کی عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کہاں سے نمودارہوااور دنیا بھر میں کیسے پھیلا حقائق جاننا ضروری ہیں،چین سے شروع ہونیوالےکوروناوائرس کی عالمی سطح پرپائیدار اور شفاف تحقیقات چاہتے ہیں۔

جین ساکی کے مطابق نئی انتظامیہ کی جانب سے یہ معمول کی کارروائی ہے، وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ پر انحصارنہیں کیا جائے گا، حقائق جاننے کیلئے بائیڈن انتظامیہ اپنے تئیں تمام وسائل بروئے کار لانے کیلئے پرعزم ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا نے مزید 64 زندگیاں نگل لیں، ملک بھر میں 1910 نئے کیسز رپورٹ

واضح رہے کہ کورونا وباء کے حوالے سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی چین پر سنگین الزامات لگاتے رہے ہیں اور کورونا کو چائنہ وائرس بھی کہتے رہےہیں جبکہ اب امریکا میں نئی حکومت کے قیام کے بعد بائیڈن انتظامیہ نے بھی چین سے نمودار ہونیوالے وائرس کی تحقیقات کا معاملہ اٹھادیا ہے۔

یاد رہے کہ عالمی کورونا وباء سے اب تک پوری دنیا میں 10کروڑ کے قریب افراد متاثر جبکہ 22 لاکھ کے قریب لوگ اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں تاہم اب دنیا کے کئی ممالک میں کورونا ویکسین کا بھی آغاز ہوچکا ہے۔

Related Posts