آرمی چیف سے امریکی سینیٹرزکی ملاقات،مسئلہ کشمیراورافغان امن عمل پربات چیت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف سے امریکی سینیٹرزکی ملاقات،مسئلہ کشمیراورافغان امن عمل پربات چیت
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان کے دورے پر آئے امریکی سینیٹرز نے ملاقات کی جس میں مسئلہ کشمیر، افغان امن عمل اور خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان کے دورے پر آئے امریکی سینیٹرز نے ملاقات کی جس میں مسئلہ کشمیر، افغان امن عمل اور خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی سینیٹرز نے آرمی چیف سے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ افغان مفاہمتی عمل اور مسئلہ کشمیر پر بھی بات چیت کی گئی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد نے علاقے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کی ضرورت اور تعاون پر امریکا کے شکر گزار ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:   کشمیرمیں حالات بہترہونے تک بھارت سےمذاکرات نہیں کریں گے، وزیراعظم

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی سینیٹرز کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جبکہ گزشتہ روز  اس وفد نے آزاد کشمیر کا دورہ کیا تھا جہاں صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں تھیں۔

Related Posts