عدالت نے اپیل پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی 18 ماہ کردی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Int Court imposed a 12-month ban and fine on Umar Akmal

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی کو کم کرکے 18 ماہ کردیا گیا ہے ، اپیل پر محفوظ کیا گیا فیصلہ آزاد ایڈجوڈیکیٹر جسٹس (ر) فقیر محمد نے سنایا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈجوڈیکیٹر جسٹس (ر) فقیر محمد نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل پر عائد 3 سالہ پابندی کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنایا۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں سنائے گئے فیصلے کے تحت عمر اکمل کی سزا میں 1 سال 6 ماہ کی کمی کر دی گئی جس کے بعد عمر اکمل نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ نئی اپیل کا فیصلہ وکلاء سے مشاورت کے بعد کروں گا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل لاہور میں آزاد ایڈجوڈیکیٹر نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل پر بدعنوانی کے الزامات کے خلاف کی گئی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

 معزز عدالت نے عمر اکمل کی اپیل پر فریقین کے دلائل سنے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس فقیر محمد کھوکھر (ر) نے 16 روز قبل عمر اکمل کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا۔

مزید پڑھیں: عدالت نے  عمر اکمل پر پابندی کے خلاف فیصلہ محفوظ کر لیا

Related Posts