عدالت نے بدعنوانی کے الزامات کے خلاف عمر اکمل کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے بدعنوانی کے الزامات کے خلاف عمر اکمل کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا
عدالت نے بدعنوانی کے الزامات کے خلاف عمر اکمل کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور میں آزاد ایڈجوڈیکیٹر نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل پر بدعنوانی کے الزامات کے خلاف کی گئی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے عمر اکمل کی اپیل پر فریقین کے دلائل سنے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس فقیر محمد کھوکھر (ر) نے عمر اکمل کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا۔

قبل ازیں اپریل کے دوران نظم و ضبط پینل کے چیئرمین نے پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر عمر اکمل پر 3 سال کیلئے پابندی عائد کردی جس کیلئے 2 الگ الگ واقعات سے بنیاد فراہم ہوئی۔

دو ماہ قبل مئی کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سپریم کورٹ کے سابق جج کو آزاد ایڈجوڈیکیٹر تعینات کرتے ہوئے عمر اکمل کی 3 سالہ پابندی کے فیصلے کے خلاف  اپیل کی سماعت کا اختیار دے دیا۔

یاد رہے کہ  اِس سے قبل بدعنوانی کے الزامات پر 3 سال تک معطلی کے فیصلے کا سامنا کرنے والے عمر اکمل نے وقت گزاری کیلئے کوریوگرافی شروع کردی۔

سوشل میڈیا ایپ پر گزشتہ روز  گلوکاری اور رقص و سرود کے ذریعے عمر اکمل انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم جماتے دکھائی دئیے  جس پر سوشل میڈیا صارفین مختلف آراء کا اظہار کرتے رہے۔

مزید پڑھیں:  عمر اکمل نے کوریوگرافی شروع کردی

Related Posts