اسپاٹ فکسنگ کیس میں کرکٹر ناصر جمشید اور ساتھیوں کوسزا سنا دی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

nasir jamshed
nasir jamshed

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مانچسٹر: اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر  ناصر جمشید اور ان کے ساتھیوں کو سزا سنادی گئی۔

نیشنل کرائم ایجنسی نے اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کے بعد سابق کرکٹر ناصر جمشید اور ان کے ساتھیوں یوسف انور اور محمد اعجاز کو سزا سنائی۔

نیشنل کرائم ایجنسی نے تحقیقات کے بعد اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں ناصر جمشید کو گرفتار کیا تھا، راؤن کورٹ میں ٹرائل کے دوران ناصر جمشید نے اپنے اوپر عائد ہونے والے الزامات کا اعتراف بھی کیا تھا۔

ناصر جمشید نے عدالت کو بتایا تھا کہ ساتھی کرکٹرز کو بھی میں نے میچ فکسنگ کرنے پر اکسایا تھا،میچ فکسنگ کے حوالے سے حراست میں لیے جانے والے دو افراد یوسف انور اور محمد اعجاز نے بھی ٹرائل کے دوران اپنے اوپر عائد ہونے والے الزامات کا اعتراف کیا تھا۔

ناصر جمشید اور ساتھیوں نے بنگلا دیش پریمئیر لیگ 2016 اور پی ایس ایل2017 کے دوران اسپاٹ فکسنگ کی کوشش کی، بی پی ایل کے دوران انہیں رقم کے عوض اوور کی پہلی دو گیندوں پر رن نہ بنانے پر راضی کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ناصر جمشید کا اسپاٹ فکسنگ کا اعتراف، برطانوی عدالت 9 فروری کو سزا سنائے گی

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پی سی بی کی جانب سے پہلے ہی ناصر جمشید پر دس سال کی پابندی عائد کی جا چکی ہے، ناصر جمشید نے شروع میں پی ایس ایل میں رشوت کی تردیدکی تھی تاہم بعدمیں عدالت میںانہوں نے اعتراف کرلیاتھا۔

Related Posts