کراچی میں دوران ڈکیتی خاتون سے اجتماعی زیادتی کے 2 ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کالعدم ٹی ایل پی دھرنے کے دوران اسلحہ بردار شخص کی گرفتاری،شیخ رشید بال بال بچ گئے
کالعدم ٹی ایل پی دھرنے کے دوران اسلحہ بردار شخص کی گرفتاری،شیخ رشید بال بال بچ گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سرجانی ٹاون میں گھرمیں ڈکیتی کی واردات کے دوران خاتون کواجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے جانے کے مقدمے میں پولیس کو 25 روزبعد کامیابی مل گئی پولیس نے2 مبینہ ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، لوٹا ہوا مال اوردیگرسامان برآمد کرلیا۔

سرجانی ٹاؤن انوسٹی گیشن پولیس نے لیاری ایکسپریس کے قریب کارروائی میں 2 ملزمان طارق اورعبید حسین گرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے پستول،ایک اوزی گن، مسروقہ موبائل فون،متعدد پی کیپس اورمہروں سمیت دیگرسامان برآمد کرلیا گیا۔

ملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحے کے دو مقدمات درج کر لئے گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتارملزمان گھروں میں لوٹ مارکے دوران مبینہ طورپرخواتین سے زیادتی میں ملوث ہیں۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ویسٹ سہائی عزیزنے دعوی کیا ہے کہ گرفتار ملزم طارق نے دوران تفتیش سرجانی ٹاون کے علاقے تیسرٹاون علی محمد مینگل گوٹھ میں واقع گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانیکا اعتراف جرم کیا ہے۔

گرفتار ملزم کی نشاندہی پراس کے دوسرے ملزم عبید حسین کو گرفتار کیا گیا ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ خاتون کی جانب سے بنوائے جانے والے ایک ملزم کا خاکہ گرفتار ملزم طارق سے کافی حد تک مشابہت رکھتا ہیاورگرفتارملزم اچھے کردار کا حامل نہیں ہے۔

گرفتار ملزمان کا سی آر او میں کوئی ریکارڈ سامنے نہیں آیا ہے تاہم اب مینول ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کو مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا جہاں متاثرہ خاتون نے شناخت پریڈ میں دونوں ملزمان کو شناخت کر لیا۔

انویسٹی گیشن پولیس نے واقعے کی تفتیش کے دوران 8 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا تھا جنہیں تفتیش کے بعد رہا کردیا تمام مشتبہ افراد کے کوائف پولیس کے پاس جمع ہیں جنہیں وقت ضرورت طلب کیا جا سکتا ہے۔

Related Posts