ایک گھنٹہ غیر ضروری آلات بجلی بند رکھیں زمین سے اپنی محبت کا ثبوت دیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایک گھنٹہ غیر ضروری آلات بجلی بند رکھیں زمین سے اپنی محبت کا ثبوت دیں
ایک گھنٹہ غیر ضروری آلات بجلی بند رکھیں زمین سے اپنی محبت کا ثبوت دیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج رات ساڑھے 8 بجے سے ساڑھے 9 بجے تک ارتھ آور منایا جائے گا۔

دنیا بھر میں 27 مارچ کا دن زمین سے محبت کے اظہار کے طور پر منایا جاتا ہے اسی مناسبت سے پاکستان میں بھی آج ارتھ آور منایا جائے گا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک اپنے مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 30 منٹ سے 9 بجکر 30 منٹ تک غیر ضروری بتیاں بجھا کر زمین سے محبت کا ثبوت دیں گے۔

ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق سب سے پہلے ارتھ آور سڈنی میں 2007 میں منایا گیا تھا تاہم اس تحریک کا باقاعدہ آغاز 2009 سے شروع ہوا تھا۔

اس تحریک کے تحت لوگ ہر سال 27 مارچ کے آخر میں مقامی وقت کے حساب سے رات 8:30 بجے سے 9:30 تک گھر دفاتر اور تمام دیگر مقامات کے لائٹ بند کر کے موم بتی ، ٹارچ یا موبائل فونز کی روشنی کا استعمال کرتے ہیں۔

Related Posts