نئے پاکستان میں کرپشن میں مزید اضافہ، گزشتہ سال کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

corruption in pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنی تازہ رپورٹ میں پاکستان کو سال 2020 کے کرپشن انڈیکس میں پہلے کے مقابلے میں زیادہ بدعنوان ملک قرار دیدیا ہے۔

2020 کاتجزیہ کرتے ہوئے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے ایک بار پھر ممالک کی درجہ بندی کی ، تازہ ترین سی پی آئی میں گذشتہ سال کورونا وائرس کے دوران بدعنوانی کی سطح اور اقوام کے ردعمل کو شامل کیا گیا۔

2020 کی رپورٹ میں کورونا وائرس کے بارے میں حکومتی ردعمل پر بدعنوانی کے اثرات کو اجاگر کیا گیا ہے، کرپشن انڈیکس میں ممالک کی کارکردگی کو صحت کی دیکھ بھال میں ان کی سرمایہ کاری سے تشبیہ دی جاتی ہے اور اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ وبائی امور کے دوران اداروں کو کس حد تک کمزور کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:رہنما پیپلزپارٹی نبیل گبول نیب کراچی کے ریڈار پر آگئے،طلبی کا نوٹس جاری

اس سلسلے میں چیئرمین ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان چیپٹر سہیل مظفر نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو نے گذشتہ دو سالوں میں 365 بلین روپے کی کرپشن کی وصولی کا دعویٰ کیا لیکن اس کے برعکس تازہ ترین انڈیکس میں پاکستان نے صرف 31 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ 2020 سی پی آئی میں پاکستان کی درجہ بندی 180 ممالک میں سے 124 تھی،2019 میں درجہ بندی 32 کے اسکور کے ساتھ 120 تھی۔

Related Posts