رہنما پیپلزپارٹی نبیل گبول نیب کراچی کے ریڈار پر آگئے،طلبی کا نوٹس جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رہنما پیپلزپارٹی نبیل گبول نیب کراچی کے ریڈار پر آگئے،طلبی کا نوٹس جاری
رہنما پیپلزپارٹی نبیل گبول نیب کراچی کے ریڈار پر آگئے،طلبی کا نوٹس جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: نیب کراچی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نبیل گبول کو پیش ہونے کےلئے کال اپ نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی پی کے رہنما نبیل گبول کو آج نیب کراچی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم نبیل گبول کی جگہ ان کے وکیل لیاقت علی پیش ہوئے۔

پیشی کے موقعے پر وکیل نبیل گبول کا کہنا تھا کہ ان کے موکل اسلام آباد میں مصروفیت کی بنا پر پیش نہیں ہوسکتے اس لئے وقت آگے بڑھایا جائے۔ لیاقت علی ایڈووکیٹ نے نیب سے اپیل کی کہ میرے موکل کو پیش ہونے کے لئے پندرہ دن کی مہلت دے جائے۔

نیب کراچی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نبیل گبول کو بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر کال اپ نوٹس جاری کیا گیا ہے

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نبیل گبول کے وکیل کا کہنا تھا کہ نیب کراچی کی جانب سے سوالنامہ ارسال کیا گیا تھا سوالنامہ موصول ہوچکا ہے تاہم سوالنامے کا جواب جمع کرا دیا ہے۔

نیب کے سوالنامے کے جوابات میں یہ بات وضاحت سے بیان کی گئی ہے کہ نبیل گبول نے یونیورسٹی میں داخلے اور نوکری کے لئے کوی سفارش نہیں کی تھی اس لئے ہم نیب سے درخواست کرتے ہیں کہ نوٹس واپس لیا جائے۔

یاد رہے کہ بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں غیر قانونی بھرتیوں پر اسپیکر سندھ اسمبلی دو روز قبل ضمانت حاصل کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ حکومت کی جے آئی ٹی رپورٹ پر دستخط نہیں ، سپریم کورٹ نوٹس لے، علی زیدی

Related Posts