ٹویا کورڈنگلی کا قاتل 4 سال بعد دہلی سے گرفتار، ملزم نے اسے کیوں قتل کیا تھا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹویا کورڈنگلی کا قاتل دہلی سے گرفتار، ملزم نے اسے کیوں قتل کیا تھا؟
ٹویا کورڈنگلی کا قاتل دہلی سے گرفتار، ملزم نے اسے کیوں قتل کیا تھا؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شمالی آسٹریلیا کے ساحل سے ریت میں دبی مردہ حالت میں ملنے والی لڑکی ٹویا کورڈنگلی کے قاتل راجویندر سنگھ کو 4 سال بھارت سے گرفتار کیا گیا۔

لیکن یہاں پر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بھارتی شہری راجویندر سنگھ نے آسٹریلوی لڑکی ٹویا کو کیوں قتل کیا تھا؟

راجویندر سنگھ نے ٹویا کو کیوں قتل کیا تھا؟

بھارتی میڈیا کے مطابق 38 سالہ راجیندر سنگھ نے آج سے 4 سال قبل آسٹریلوی خاتون ٹویا کورڈنگلی کو اس لیے مار ڈالا تھا کیونکہ اس کا کتا راجویندر پر بھونک رہا تھا۔

تفتیش کے دوران ملزم نے بھارتی پولیس کو بتایا کہ وہ کچھ پھل اور باورچی خانے کا چاقو لے کر جارہا تھا۔ ٹویا کارڈنگلی ساحل سمندر پر اپنے کتے کو لے کر ٹہل رہی تھی جب وہ ملزم پربھونکا تو دونوں میں بحث ہوئی اور نتیجے میں راجویندر نے خاتون کوقتل کرنے کے بعد لاش کو ریت میں دفن کرکے کتے کو درخت سے باندھ دیا۔

راجویندر پر شک کیسے ہوا؟

ٹویا کی لاش اکتوبر 2018 میں برآمد ہوئی تھی جس کو دیکھ کر علاقہ مکین بہت زیادہ پریشان ہوگئے تھے اور انہوں نے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی، مقامی لوگوں نے اس کے قاتل کو گرفتار کرنے کیلئے اپنی بھرپور مدد کی، پولیس کو سینکڑوں لوگوں نے اپنی اپنی طرف سے اطلاعات دیں اور کئی لوگوں نے ثبوتوں کی تلاش میں وانگیٹی ساحل کو کھنگال مارا۔

اسی دوران پولیس نے مقامی لوگوں سے ڈی این اے نمونوں کی درخواست کی اور اسی دوران وہ خود بھی ثبوت تلاش کرتے رہے۔ تلاشی کے دوران پولیس نے اینیسفیل میں راجویندر سنگھ کے گھر کی بھی تلاشی لی جو جائے وقوعہ سے تقریباً دو گھنٹے کی مسافت پر ہے مگر وہ ان سے پوچھ تاچھ نہیں کر پائے کیونکہ راجویندر تب تک ملک چھوڑ چکے تھے۔

راجویندر کے ایک رشتے دار نے مقامی اخبار دی کوریئر میل کو بتایا کہ آبائی گھر واپس جانے کا منصوبہ ایک اتفاق تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ راجو یندر ایسا کرہی نہیں سکتا کیونکہ وہ بہت زیادہ ڈرپوک ہے۔

مگر آسٹریلیا کی حکومت نے مارچ 2021 میں ان کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا۔جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انھیں اس کے قتل میں ملوث ہونے کے کوئی ثبوت ملے تھے۔

راجویندر سنگھ کی گرفتاری کی بین الاقوامی کوشش

رواں ماہ کے آغاز میں آسٹریلوی حکام نے راجویندر سنگھ کی گرفتاری کی بین الاقوامی کوشش میں مدد کے لیے عوام سے اپیل کی تھی۔ کمشنر کیرول کے مطابق راجویندر سنگھ اپنے فرار سے اب تک بھارتی ریاست پنجاب میں گرفتاری سے بچنے کی کوشش میں تھے۔

آسٹریلوی حکام نے مارچ 2021 میں انڈیا سے راجویندر سنگھ کی حوالگی کی درخواست کی تھی جو گزشتہ ماہ تسلیم کی گئی۔ مگر 38 سالہ ملزم کو تب تک تلاش نہیں کیا جاسکا تھا۔

10 لاکھ آسٹریلوی ڈالر کی انعامی رقم

کوئینزلینڈ کی حکومت نے رواں ماہ ہی 24 سالہ ٹویا کورڈنگلی کے قاتل کی گرفتاری میں مدد دینے پر 10 لاکھ آسٹریلوی ڈالر ( 5کروڑ 30 لاکھ بھارتی روپے) کا اعلان کیا تھا جو کہ کوئینزلینڈ میں اب تک کا اعلان کیا جانے والا سب سے بڑا انعام ہے۔

دہلی سے راجویندر سنگھ کی گرفتاری

گزشتہ روز ملزم کو دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے جی ٹی کرنال روڈ کے قریب سے گرفتار کیا۔

کوئینزلینڈ پولیس کمشنر کیٹارینا کیرول کے مطابق راجویندرسنگھ فرار کے بعد سے بھارتی ریاست پنجاب میں گرفتاری سے بچنے کی کوشش میں تھا۔ ملزم کی حوالگی کیلئے مارچ 2021 میں کی گئی گزشتہ ماہ تسلیم کی گئی مگر 38 سالہ ملزم کی تلاش تب تک ختم نہیں ہوئی تھی۔

کوئنز لینڈ پولیس کے مطابق امکان ہے کہ راجویندر کی آسٹریلیا حوالگی کے لیے درخواست پرسماعت جلد ہوگی جس کے بعد ملزم کو فوجداری کارروائی کے لیے آسٹریلیا منتقل کیا جائے گا۔

کمشنر کیٹارینا کیرول کا کہنا ہے کہ یہی امید کررہے ہیں کہ ہم عدالت کے سامنے مضبوط کیس رکھ پائیں گے۔

کوئینزلینڈ کے وزیرِپولیس مارک رائن کا کہنا ہے کہ یہ ٹویا کو انصاف فراہم کرنے کی ابتدا ہے، میں جانتا ہوں کہ لوگ اس پیشرفت پر پُرجوش ہیں اورانہیں سکون ملا ہے۔

Related Posts