بلوچستان میں حالات انتہائی سنگین، لوگ جانیں بچانے کیلئے پہاڑوں پر چڑھ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ٹریبیون

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بلوچستان میں ایک ہفتے سے جاری طوفانی بارشوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی کے دوران محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بلوچستان میں بدھ سے مزید شدید بارشوں کا امکان ہے۔

چاغی کے علاقے دالبندین اور تحصیل چاغی میں 300 مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ سینکڑوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔‘
قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے پرووِنشل ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بارشوں سے چاغی، کوئٹہ، گوادر، کیچ اور پشین سمیت بلوچستان کے سات اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔
بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے اور مکانات منہدم ہونے سے 9 افراد ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہوچکے ہیں جبکہ سیلابی ریلوں میں پھنسے ہوئے درجنوں افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالات اس قدر ابتر ہیں کہ لوگ اپنا سب کچھ چھوڑ کر صرف اپنے بال بچوں کو لے کر قریب واقع پہاڑی ٹیلوں پر چڑھ گئے۔ کئی لوگ ریلوں میں پھنسے جنہیں نوجوانوں نے نکال کر پہاڑ تک پہنچایا۔ اگر پہاڑی ٹیلے قریب نہ ہوتے تو بہت سے لوگوں کی جانیں چلی جاتیں۔

محکمہ موسمیات نے خبردارکیا ہے کہ 17 اپریل سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوسکتی ہے جس کے باعث کیچ، گوادر، آوران، خاران، پنجگور، نوشکی قلات سمیت مختلف علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے علاوہ ملک کے دیگرعلاقوں میں مطلع جزوی طورپر ابرآلودرہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات سے جاری ہونے والے انتباہ کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم جنوب مغربی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواوں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بدھ کے روزموسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم بلوچستان میں بیشتر مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش / ژالہ باری کابھی امکان ہے۔

اسی طرح اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ خیبرپختونخواصوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم شام/رات میں وزیرستان ،ٹانک،بنوں اور کرم میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

بلوچستان کے علاقوں گوادر، کیچ، آواران، چاغی، خاران، پسنی ،اورماڑہ، لسبیلہ، خضدار، قلات، نوشکی، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، ہرنائی، کوئٹہ، زیارت، چمن،پشین،قلعہ سیف اللہ، مستونگ، شیرانی ،ڑوب، موسیٰ خیل اور بارکھان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر شدید/ موسلادھار بارش اور ڑالہ باری کابھی امکان ہے۔

Related Posts