اقوام متحدہ کی اہم خاتون عہدیدار کا دورہ قندھار، اعلیٰ طالبان قیادت سے ملاقاتیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اقوام متحدہ کی اعلیٰ خاتون عہدیدار نے طالبان کے روحانی دار الحکومت اور طالبان تحریک کے مرکز گردانے جانے والے افغان صوبے قندھار کا دورہ کیا ہے۔

طالبان حکام کے مطابق اقوام متحدہ کی خاتون ڈپٹی سیکرٹری جنرل امینہ محمد نے قندھار شہر میں صوبے کے ڈپٹی گورنر اور دیگر طالبان رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔ امینہ محمد جو اس ہفتے افغانستان کا دورہ کر رہی ہیں پہلے ہی کابل میں طالبان حکام، اقوام متحدہ کے عملے اور امدادی گروپوں سے ملاقات کر چکی ہیں تاکہ خواتین کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

قندھار میں میڈیا آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے نائب گورنر مولوی حیات اللہ مبارک نے اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کو بتایا کہ طالبان انتظامیہ دنیا کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کرنا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سردیوں کی من پسند سوغات، انجیر کا حلوہ روایتی کھانوں کی فہرست میں شامل

یو این عہدیدار سے کہا گیا کہ افغان طالبان کے رہنماؤں کو پابندیوں کی فہرست سے نکالا جائے اور طالبان کو اقوام متحدہ میں نمائندہ بھیجنے کی اجازت دی جائے۔ یو این عہدیدار امینہ محمد یہ دورہ ایک ماہ سے بھی کم وقت کے بعد ہوا ہے جب طالبان حکام نے این جی اوز کے لیے کام کرنے والی خواتین عملے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اس پابندی سے کئی این جی اوز نے جزوی طور پر کام معطل کر دیا تھا۔

Related Posts