سردیوں کی من پسند سوغات، انجیر کا حلوہ روایتی کھانوں کی فہرست میں شامل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Anjeer Halwa in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سردی کا موسم اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جلوہ گر ہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد شام ہوتے ہی اپنے گھروں میں بندہوجاتی ہے، اس دوران گرما گرم کھانے موسم کا لطف دوبالا کردیتے ہیں۔

سردیوں کے دوران کراچی میں جہاں یخنی اور کارن سوپ بے حد پسند کیا جاتا ہے، وہاں سویٹ ڈش کے طور پر انجیر کے حلوے نے بھی رفتہ رفتہ روایتی کھانوں کی فہرست میں ایک اہم مقام حاصل کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مزیدار گرلڈ لوبسٹر، ذائقے اور لذت میں اپنی مثال آپ

شہرِ قائد کے باسیوں میں انجیر کا حلوہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مقبول سے مقبول تر ہورہا ہے۔ عوام کی بڑی تعداد نہ صرف یہ سویٹ ڈش پسند کرتی ہے بلکہ اسے شوق سے کھاتی اور اپنے عزیزوں کو بھی کھلاتی ہے۔

ناظم آباد نمبر 3 پر واقع نیو المہران نامی فوڈ سروس والے گزشتہ 6 ماہ سے انجیر کا حلوہ فروخت کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گاجر اور لوکی کے حلوے کے ساتھ ساتھ انجیر کے حلوے کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے۔ 

 

نیو المہران والوں کا کہناہے کہ انجیر کے حلوے کو پکانے کا طریقہ عام کھانوں کے مقابلے میں کافی مختلف ہے۔ اسے گھی میں پکایا اور سبز الائچی، چینی اور کھوئے کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم انجیر کا حلوہ بنانے کیلئے اپنا بنایا ہوا دیسی کھویا استعمال کرتے ہیں اور حلوے کو خشک میوہ جات کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ کراچی کے شہریوں کیلئے انجیر کا حلوہ 1300روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے۔

Related Posts