بنگلہ دیش میں فرانس مخالف ریلی میں ہزاروں افراد کی شرکت،شدید نعرے بازی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بنگلہ دیش میں فرانس مخالف ریلی میں ہزاروں افراد کی شرکت،شدید نعرے بازی
بنگلہ دیش میں فرانس مخالف ریلی میں ہزاروں افراد کی شرکت،شدید نعرے بازی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جکارتہ /ڈھاکا: بنگلہ دیش میں فرانس مخالف ریلی نکالی گئی، جس میں پچاس ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ دریں اثنا جکارتہ میں بھی فرانسیسی سفارت خانے کے باہر احتجاج کیا گیا۔

فرانسیسی سفارت خانے کے باہرکئے گئے احتجاج میں تقریباً 3 ہزار افراد شریک تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت ڈھاکا میں اس احتجاج کا آغاز اس مسجد سے کیا گیا۔ جو فرانسیسی سفارت خانے کے قریب واقع ہے۔

حکومت کی جانب سے اس موقع پر سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ دو کلومیٹر طویل اس ریلی میں صدر ایمانویل ماکروں کا جعلی تابوت بھی نکالا گیا اور شدید نعرے بازی کی گئی۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خاکوں سے متعلق فرانسیسی صدر کے بیان کا جواب دیتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ سب پیغمبر کے سپاہی ہیں۔ دریں اثنا جکارتہ میں بھی فرانسیسی سفارت خانے کے باہر احتجاج کیا گیا، جس میں تقریبا تین ہزار افراد شریک تھے۔

Related Posts