بدبخت بیٹے نے شک کی بنیاد پر باپ کو قتل کر دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فائل فوٹو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شمالی پنجاب کے شہر منڈی بہاء الدین میں بد بخت بیٹے نے والد کے دوست کے ساتھ مل کر والد کو قتل کردیا۔

مقامی پولیس کے بیان کے مطابق نا خلف بیٹے نے باپ کو پھندا لگا کر قتل کیا اور اس کے بعد لاش کھیت میں دفنا دی تھی، مقتول کی لاش تھانہ گوجرہ کے علاقے سے برآمد کی گئی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ بیٹے نے والد کو والدہ کی وفات کا قصور وار قرار دےکرقتل کیا، لاش گرفتار ملزم کی نشاندہی پر برآمد کی گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ مقتول رحمت خان اٹلی سے آیا تھا اور 4 روز قبل لاپتا ہوگیا تھا۔ قتل کرنے کے بعد بدبخت بیٹے نے ڈیڑھ ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھانہ سٹی میں والد کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

دوسری جانب مردان پولیس نے 8 ماہ قبل قتل شدہ شخص کی لاش برآمد کرلی۔ لاش کی شناخت سیف اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم انور زیب نے8 ماہ قبل اپنے والد کو قتل کردیا تھا۔ ملزم نےقتل کرنے کے بعد والد کی لاش کو کھنڈر پلاٹ میں دفنا دیا تھا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور لاش ملزم کی نشاندہی پر ہی برآمد کر لی گئی ہے۔

Related Posts