نوکری کی خواہش کیلئے ڈپارٹمنٹل اسٹور جانے والا طالب علم جان کی بازی ہار گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوکری کی خواہش کیلئے ڈپارٹمنٹل اسٹور جانے والا طالب علم جان کی بازی ہار گیا
نوکری کی خواہش کیلئے ڈپارٹمنٹل اسٹور جانے والا طالب علم جان کی بازی ہار گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کراچی کے علاقے جیل روڈ پر واقع ڈپارٹمنٹل اسٹور (چیز اپ) میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ دوسرے روز بھی نہ بجھ سکی، جس کے باعث دم گھٹنے سے کراچی کا جواں سالہ شہری محمد وصی الدین جان کی بازی ہارگیا۔

ڈپارٹمنٹل اسٹور میں آگ لگنے کے باعث جس شہری کی ہلاکت ہوئی وہ جامعہ کراچی کے شعبہ اکنامکس (ایوننگ) کا طالب عمل تھا، طالب علم اپنے اخراجات پورے کرنے کیلئے ڈپارٹمنٹل اسٹور جاب کیلئے گیا تھا۔

محمد وصی الدین کے والد نے کہا کہ بیٹے نے ڈپارٹمنٹل اسٹور میں ملازمت حاصل کرنے کیلئے انٹرویو دیا جبکہ جس روز آگ لگی، انہیں دستاویزات کے ہمراہ نوکری جوائن کرنے کیلئے بلایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، جیل چورنگی کے سُپر اسٹور میں لگی آگ پر 21 گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا

معلوم رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں جیل چورنگی کے قریب واقع ڈپارٹمنٹل اسٹور کے بیسمنٹ میں بنے گودام میں لگنے والی آگ دیکھتے ہی دیکھتے پورے اسٹور میں پھیل گئی تھی، جس کو 24 گھنٹے بعد بھی بجھایا نہیں جایا سکا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ سُپر اسٹور کے بیسمنٹ میں لگی آگ کو مختلف مقامات سے بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم بیسمنٹ میں جانے کا راستہ نہ ہونے کے باعث آگ بجھانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

سینئر فائر آفیسر عارف منصوری نے کہا کہ بیسمنٹ میں لگی آگ پر  80 فیصد قابو پالیا گیا ہے تاہم دھویں کی وجہ سے رضا کاروں کو  اندر جانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

عارف منصوری نے کہا کہ سُپر اسٹور میں آگ بجھانے کے انتظامات تھے اور نا ہی کہیں ہنگامی اخراج کا راستہ موجود تھا۔

Related Posts