کراچی، جیل چورنگی کے سُپر اسٹور میں لگی آگ پر 21 گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، جیل چورنگی کے سُپر اسٹور میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا
کراچی، جیل چورنگی کے سُپر اسٹور میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کراچی کے علاقے جیل چورنگی کے قریب واقع سُپر اسٹور میں گزشتہ روز لگنے والی آگ پر 21 گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ سُپر اسٹور کے بیسمنٹ میں لگی آگ کو مختلف مقامات سے بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم بیسمنٹ میں جانے کا راستہ نہ ہونے کے باعث آگ بجھانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

سینئر فائر آفیسر عارف منصوری نے کہا کہ بیسمنٹ میں لگی آگ پر  80 فیصد قابو پالیا گیا ہے تاہم دھویں کی وجہ سے رضا کاروں کو  اندر جانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

عارف منصوری نے کہا کہ سُپر اسٹور میں آگ بجھانے کے انتظامات تھے اور نا ہی کہیں ہنگامی اخراج کا راستہ موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں جیل چورنگی کے قریب سُپر اسٹور کے بیسمنٹ میں آگ لگ گئی

سینئر فائر آفیسر عارف منصوری کا کہنا تھا کہ عمارت میں کہیں کہیں آگ کے شعلے ہیں تاہم امید ہے اگلے 6 گھنٹوں میں آگ پر مکمل قابو پالیں گے، مسلسل آگ کی وجہ سے متاثرہ عمارت کی دیواروں میں دراڑیں بھی پڑنا شروع ہو گئی ہیں۔

معلوم رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں جیل چورنگی کے قریب واقع سُپر اسٹور کے بیسمنٹ میں بنے گودام میں لگنے والی آگ دیکھتے ہی دیکھتے پورے اسٹور میں پھیل گئی تھی۔

آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث اسے تیسرے درجے کی قرار دیکر عمارت کے رہائشیوں کو باہر نکال لیا گیا تھا، آگ کے دھویں سے متاثر ہو کر 4 افراد بے ہوش بھی ہوئے تھے جن میں سے ایک دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔

Related Posts