اُردو یونیورسٹی کی سینٹ کا اجلاس عید کے بعد منعقد ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PhD dissertation Report came out before Jamia Urdu GRMC meeting

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: جامعہ اردو کے ترجمان کے مطابق موجودہ انتظامیہ ہر قسم کے دباؤ سے آزاد ہوکر سلیکشن بورڈ جو آٹھ سال سے زیر ِ التواء تھا منعقد کرارہی ہے اور اساتذہ کرام کی ایک بڑی تعداد اس شفاف طریقہ کار کو سراہ رہی ہے۔

 البتہ چند ناکام اور اہلیت پر پورا نہ اترنے والے امیدواروں کے ذریعے ادارے اور انتظامیہ کو بدنام کرنے کی شعوری کوشش کی جارہی ہے اس پر طرہ یہ کہ ذرائع ابلاغ پر ادارے کا موقف صحیح طور پر پیش نہ کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ24جون کو جس خط کا حوالہ دیا گیا ہے وہ خط سرے سے جاری نہیں ہوا جس کی بنیاد پر قائم مقام وائس چانسلر اور رجسٹرار کو فارغ کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: جامعہ اُردوکی قائم مقام انتظامیہ مستقل وائس چانسلرکی تعیناتی میں رکاوٹ بن گئی

ترجمان نے کہا کہ سینٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئر نے طلب کرنے کے احکامات جاری کئے ہوئے ہیں اور اس اجلاس  میں وائس چانسلر کے عہدے کے لئے 3نام چانسلر کو بھیجے جائینگے۔

Related Posts