سندھ میں آٹے کی سرکاری قیمت 65 روپے فی کلو مقرر، نوٹیفکیشن جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں آٹے کی سرکاری قیمت 65 روپے فی کلو مقرر، نوٹیفکیشن جاری
سندھ میں آٹے کی سرکاری قیمت 65 روپے فی کلو مقرر، نوٹیفکیشن جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سندھ حکومت نے آٹے کی خوردہ سرکاری قیمت 65 روپے فی کلو مقررکردی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے آٹے کی نئی قیمتوں کے اعلان کے بعد 10 کلو گرام آٹے کا تھیلا ریٹیل قیمت پر 650 روپے کا فروخت کیا جائے گا۔

محکمہ خوراک اس سلسلے میں ہرفلورمل کو 26 سو بوری گندم فراہم کرے گی۔ محکمہ خوراک گندم فراہمی کے لئے آج چالان جاری کرے گا۔

گندم فی الحال 10 روز کیلئے فراہم کی جائے گی جس کے بعد یکم اکتوبر گندم کی نئی پالیسی بنائی جائے گی۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین چوہدری عامرعبداللہ نے بتایا کہ ہر فلور ملز ایک مارکیٹ میں 5 دکانوں کو سرکاری قیمت پر آٹا فراہم کرے گی، کراچی میں 85 فلور ملز ہیں، سرکاری گندم سے بننے والا ڈھائی نمبر چکی آٹا سرکاری قیمت 65 روپے پر فروخت کیا جائے گا۔

دوسری جانب ٹریڈنگ کارپوریشن نے تین لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا ٹینڈر جاری کردیا ہے، ٹی سی پی حکام کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل سپلائرز سے 26 ستمبر تک بولیاں طلب کرلی گئی ہیں جو 26 ستمبر کو ہی کھولی جائیں گی۔

ٹی سی پی کے مطابق گزشتہ ٹینڈر میں ٹی سی پی نے ڈیڑھ لاکھ  گندم درآمد کی تھی اور گزشتہ گندم 407 ڈالر فی ٹن کے حساب سے خریدی گئی تھی۔ ٹی سی پی حکام کے مطابق ٹی سی پی سے گندم پاسکو اٹھا رہا ہے، وفاقی حکومت گندم کی کمی اور اسٹریٹجک ذخائر کیلیے گندم درآمد کررہی ہے۔

Related Posts