محکمہ موسمیات نے ہفتے سے ملک میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شدید حبس کے بعد کراچی کے مختلف حصوں میں بارش، موسم خوشگوار
شدید حبس کے بعد کراچی کے مختلف حصوں میں بارش، موسم خوشگوار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 10 اپریل سے پاکستان بھر میں بارش کا سسٹم داخل ہو جائے گا، بارشوں کو سلسلہ کئی دنوں تک ملک کے بیشتر علاقوں میں جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں بھی بارانِ رحمت برسنے کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے مختلف علاقوں میں اگلے ہفتے موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے، اس دوران مغربی ہواؤں کا طاقتورسسٹم پاکستان کا رخ کرسکتا ہے جس کے بعد اپریل کے تیسرے یا آخری ہفتے بارشوں کا ایک اور طاقتور مغربی سسٹم ملک میں داخل ہوگا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشیں ہوئیں جس میں شمال مغربی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر اور ملحقہ علاقے شامل ہیں۔

ڈی جی محکمہ موسمیات نے آج اور کل مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، بلوچستان میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے تاہم کوئٹہ، زیارت سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش کے امکانات ہیں جبکہ کل کوہلو، سبی، جیکب آباد اور تبت میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

دوسری جانب پنجاب میں آج رات مزید بارشوں کے امکانات ہیں جس میں لاہور، منڈی بہاؤالدین، صادق آباد، سیالکوٹ، گجرات، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، میانوالی، قصور، بھکر، لیہ کے علاقے شامل ہیں، اس دوران ساہیوال، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان میں آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد میں آج رات بارش کی توقع کی جاری ہے جبکہ تیز ہوائیں چلنے کی بھی امکانات ہیں۔ تاہم کل سندھ کے بیشتر شہروں میں موسم شدید خشک رہے گا۔

اسی طرح خیبرپختونخوا میں آج رات اور کل دیر، چترال، کوہستان، سوات، بونیر، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، کوہاٹ، بنوں، وزیرستان اور ملحقہ علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں جبکہ بالائی علاقہ جات میں موسلا دھار بارشوں کی توقع کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہاکی کے کھیل میں خواتین کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت حوصلہ افزاء ہے، شہلا رضا

کل دن کے اوقات میں کوہستان، دیر، سوات، مالاکنڈ، بونیر، ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بارشیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام تر علاقوں میں بارش کی توقع کی جارہی ہے، مختلف علاقوں میں ژالہ باری اور موسلا دھار بارشوں کی توقع ہے۔

Related Posts