محکمہ داخلہ نے علی زیدی کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ داخلہ نے علی زیدی کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا
محکمہ داخلہ نے علی زیدی کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: محکمہ داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علی زیدی کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا، ذرائع کے مطابق علی زیدی کو کچھ دیر میں ڈیفنس میں واقع رہائش گاہ منتقل کیا جائیگا، علی زیدی کے گھر کے اطراف پولیس کی نفری تعینات کردی گئی۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے سانس لے رہاہوں یہ نہیں پتہ کہ والدہ کا گھر سب جیل ڈکلئیر ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس تھانے میں وانٹڈ رکھا گیا جو میری وزارت کا حصہ تھا، اسی علاقے میں تھا، آج جیکب آباد لے جارہے تھے، میں نے کہا طبیعت صحیح نہیں کراچی میں ہی رکھا جائے۔

علی زیدی نے کہا کہ ہوم سیکریٹری کا شکریہ انھوں نے میری بات سنی، نہیں پتہ مجھے کیوں اٹھا یا گیا، حکومت کو کچھ نہیں پتہ، 23سال ہوگئے بڑے بڑے احتجاجی جلسے کیے، کوئی قانون یا آئین کی خلاف ورزی نہیں کی ہم پر امن جماعت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس شہر میں ہنگامہ آرائی جو ہوئی، ہمیں پتہ ہے کہ کون کروارہاہے، میں کبھی کسی کو نہیں کہونگا کہ پولیس یا اسٹیٹ کے اثاثے کو جلائیں۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پر ساری دنیا کے کیس پر بنادیئے گئے، ان کیسز کا نہ سر نہ پیر، لوگوں میں غصہ ضرور تھا، ہم تو احتجاجی مارچ کررہے تھے، وائلنس پر یقین نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ یاسمین راشد نے بھی یہی کہا کسی بھی اسٹیٹ کا نقصان یہ ملک کا نقصان ہے، مخالفت ہم کریں گے،اس کا مطلب یہ نہیں کہ پوری قیادت کو بند کردیں۔

مزید پڑھیں:مولانا فضل الرحمن کا سپریم کورٹ کیخلاف دھرنا ختم کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ عقل کل دنیا میں کوئی نہیں، پچھلا کیس بھی جعلی تھا،میں اپنے لوگوں کو روکنے جارہاتھا کہ اٹھا کر لے گئے، کسی نے بد تمیزی نہیں کی عزت سے رکھا۔

Related Posts