بیرک انچارج نے ٹھنڈا پانی مانگنے پر قیدی کو مار مار کر ادھ موا کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیرک انچارج نے ٹھنڈا پانی مانگنے پر قیدی کو مار مار کر ادھ موا کردیا
بیرک انچارج نے ٹھنڈا پانی مانگنے پر قیدی کو مار مار کر ادھ موا کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پینے کے لئے ٹھنڈا پانی مانگنے پر اڈیالہ جیل راولپنڈی کے بیرک انچارج نے 24 سالہ قیدی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناڈلا۔ تشدد سے قیدی کے جسم پر نیل پڑ گئے۔ متاثرہ قیدی نے جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد ٹاؤن اسلام آباد کو انصاف کے لئے تحریری درخواست دیدی۔ عدالت نے جیل انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرنے اور متاثرہ قیدی کا میڈیکل کرانے کا حکم دیدیا۔

متاثرہ قیدی ذیشان احمد ولد شہزاد احمد نے ایم ایم نیوز کو بتایاکہ میں عرصہ 34 ماہ سے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے ڈکیتی کے جھوٹے کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہوں۔ 14 جون 2021ء کو میں نے اڈیالہ جیل بیرک انچارج غلام ربانی سے پینے کے لئے ٹھنڈا پانی مانگا تو وہ اس بات پر بگڑ گئے اور مجھے برا بھلا کہنے لگے۔

متاثرہ کا کہنا تھا کہ اسی دوران بیرک انچارج نے قیدیوں عالمزیب، عرفان، سراج خان، سرور اور چند نامعلوم کے ذریعے مجھے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد سے میرے جسم پر نیل پڑ گئے۔

متاثرہ قیدی کے وکیل سعید انور گوندل نے بتایاکہ متاثرہ قیدی ذیشان کو جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد ٹاؤن شوکت رحمان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے جیل انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے متاثرہ قیدی کا میڈیکل کرانے کا بھی حکم دیدیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈیجیٹل عدالتوں کے قیام سے شفافیت کے نظام کو فروغ ملے گا، جسٹس باقر علی نجفی

Related Posts